تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دمام مسجد پرخودکش حملے کو ناکام بنانے والے سعودی ہیرو کو سوشل میڈیا پر خراج تحسین

ریاض: سعودی عرب میں اور عرب دنیا میں سوشل میڈیا کے صارفین نے بہادر سعودی ہیرو کو خراجِ تحسین پیش کیا، اس بہادر سعودی ہیرو نے جمعہ کو دمام کی مسجد میں ایک داعش کے خودکش بمبار کو داخل ہونے سے روکا تھا اور جان کی بازی ہار گیا۔

عبد الجلیل اور اسکا دوست محمد حسن علی بن عیسی جمعہ کے روز جاں بحق ہوگئے تھے، جب عبد الجلیل نے دمام میں امام حسین مسجد میں داعش کے بمبار کو مسجد میں داخل ہونے سے روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

پچیس سالہ عبد جلیل امام امریکہ کی ایک یونیورسٹی کا طالبِ علم تھا، حال ہی میں واپس آیا تھا اور اپنی شادی کی تیاری کر رہا تھا۔

سوشل میڈیا کے صارفین نے دونوں دوستوں کی تصویریں پوسٹ کی اور انھیں ہیرو  اور ” شہداء”  کا لقب دیا جبکہ یو ٹیوب پر بھی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے، جس میں دونوں ہیرو کے والد نے ان کے بیٹے کی بہادری کے لئے شکریہ کا اظہار کیا ہے۔

The young brave boy Abdul-Jalil Juma martyred who stopped the bomber from entering the mosque today sacrificing his own life. #Dammam #SaudiArabia heart emoticon heart emoticon heart emoticon RIP Al-Fatiyah

Posted by Haider Moqawama on Friday, May 29, 2015

ایک عینی شاہد کے مطابق محمد اور عبد الجلیل نے بمبار کا پیچھا کیا تو بمبار نے مسجد کی کار پارکنگ میں خود کو دھماکے سے اُڑا لیا، دھماکے میں محمد اور عبد الجلیل جاں بحق ہوگئے۔

عینی شاہد نے بتایا کہ خود کش بمبار مسجد کے جنوبی دروازے سے خواتین کے سیکشن میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا، خودکش حملہ آور برقعہ پہنا ہوا تھا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے شہر دمام میں نمازِ جعمہ کے دوران مسجد کے باہر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ جمعے بھی سعودی عرب کے صوبے القطیف میں ایک خود کش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس دھماکے کے موقع پر مسجد میں 150 سے زائد نمازی موجود تھے۔ اس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

Comments

- Advertisement -