تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

دنیا بھر میں 24 گھنٹے گونجنے والی آواز اذان ہے

دنیا بھر میں چوبیس گھنٹے گونجنے والی آواز اذان  ہے جو بندے کو نماز کیلئے پکارتی ہے اور ہر وقت کانوں میں رس گھولتی ہے ۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر وقت گونجنے والی آواز اذان ہے، ہر روز انڈونیشیا کے مشرقی جزائر سے فجر کی اذان کا آغاز ہوتا ہے اور بیک وقت ہزاروں مؤذن اللہ تعالیٰ کی توحید اور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی رسالت کا اعلان کرتے ہیں، مشرقی جزائر سے یہ سلسلہ مغربی جزائر تک چلا جاتا ہے۔

ڈیڑھ گھنٹے بعد سماٹرا کے دیہات اور قصبات میں اذانیں شروع ہوجاتی ہے اور پھر یہ سلسلہ ایک گھنٹے بعد ڈھاکہ پہنچتا ہے، بنگلا دیش میں اذانوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوتا کہ کلکتہ اور سری لنکا میں اذانیں ہونے لگتی ہے، دوسری جانب کلکتہ سے یہ سلسلہ ممبئی تک پہنچتا ہے اور پورے بھارت کی فضا توحیدورسالت کے اعلان سے گونج اٹھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سری نگر اور سیالکوٹ میں فجر کی اذان کا وقت ایک ہی ہے، اس عرصہ میں پاکستان میں فجر کی اذانیں گونجتی ہیں، پاکستان میں یہ سلسلہ شروع ہونے سے پہلے افغانستان اور مسقط میں اذانیں شروع ہوجاتی ہیں مسقط سے بغداد تک ایک گھنٹے کا فرق ہے پھر سعودی عرب، یمن، متحدہ عرب امارات، کویت اور عراق تک اذانیں گونجتی رہتی ہیں،

جس کے بعد شمالی امریکہ، لیبیا اور تیونس میں اذانیں شروع ہونے لگتی ہیں یوں فجر کی اذان جس کا آغاز انڈونیشیا کے مشرقی جزائر سے شروع ہوا تھا، ساڑھے نو گھنٹوں کا طویل سفرطے کرکے بحر اوقیانوس تک پہنچنے سے پہلے مشرقی انڈونیشیا میں ظہر کی اذان کا وقت ہوجاتا ہے ۔

اس طرح کرہ ارض پرایک بھی لمحہ ایسا نہیں گزرتا جب سینکڑوں مؤذن اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی رسالت کا اعلان نہ کررہے ہوں۔

Comments

- Advertisement -