تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

دنیا کی چند خوبصورت ترین عمارتیں

کسی جگہ اورعمارتوں کی تعریف ان کی اونچائی یا لمبائی سے نہیں کی جاسکتی بلکہ ان کی تعریف ان کی بناوٹی خوبصورتی اورپُرکشش منظر سے کیا جاسکتاہے ۔

یہاں پیش کی جانے والی عمارتیں دنیا میں قائم کچھ فلک بوس عمارتوں میں سے ہیں، جن کا شمار دنیا کی خوبصورت ترین عمارتوں میں کیا جاتا ہے۔

تاج محل:۔


مغلیا دور کی شاہکار عمارت تاج محل کو مغل بادشاہ شاہ جہاں نے پندرویں صدی کے نصف میں تعمیر کروائی تھی ۔تاج محل ایک منفرد انداز کا سفید ماربل سے بنا مقبرہ ہے جو ترکش، فارس اور ایشاء کی عکاسی کرتا ہے۔یہ جگہ محبت کی علامت سمجھی جاتی ہے ، یہ جگہ دنیاکی خوبصورت ترین عمارتوں میں سے ایک ہے ۔

پوٹالا محل:۔


تبت کے دارالحکومت لہاسا میں قائم مشہور پوٹالا محل 1959 میں سردار دلائی لاما کی ریہائش گاہ تھی۔ یہ جگہ 637 میں قائم ہوئی اور   1645 میں اس جگہ جدید طرز کا محل تعمیر ہوا۔ یہ عمارت بدھ مت کے عبادت گاہوں کی طرز جیسی تبت کے پہاڑ پربنائی گئی ۔کوئی شک نہیں کہ پوٹالا محل دنیا کی خوبصورت عمارتوں میں سے ایک ہے۔

امام مسجد:۔


امام مسجد فارسی طرزِ تعمیر کا ایک نادر نامونہ ہے، یہ ایران کے دارلحکومت اسفہاں میں 16ویں صدی کے نصف میں تعمیر کی گئی ۔ مسجد کی اہم خصوصیات میں اس کے بے مثالی گمبد ہے، جو دکھنے میں تاج محل کے گمبد جیسا ہے ۔

ایفل ٹاور:۔


ایفل ٹاور لوہے سے بنے ایک مینار کا نام ہے جو فرانس کے شہر پیرس میں دریائے سین کے کنارے واقع ہے، ثقافتی طرز کی عمارت ایفل ٹاور پیرس میں 1889 میں تعمیر کی گئی، ایفل ٹاور انقلاب فرانس کی 100 سالہ تقاریب کے موقع پر ہونے والی نمائش کے دروازے کے طور پر بنایا گیا تھا،پیرس کا یہ سب سے اونچا ٹاور دنیا میں سب سے زیادہ پہچانی جانے والی یادگار ہے۔

سڈنی اوپیرا ہاؤس:۔


سڈنی اوپیرا ہاؤس نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا میں سڈنی ہاربر برج کے نزدیک ایک کثیر مقامی فنونی کارکردگی کا مظاہرہ کے لیے ایک مرکز ہے۔یہ جگہ 1973 میں تعمیر کی گئی یہ 20ویں صدی کی امتیازی عمارت ہے۔2007 میں یونسکو نے اس جگہ کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا تھا ۔یہ عمارت ثقافتی فنِ تعمیر اور جدید طرز کی شہکار ہے ۔جس کی وجہ سے اس جگہ کو دنیا بھر کی خوبصورت جگہوں میں گنا جاتا ہے ۔

کرسلر بلڈنگ:۔


نیویارک میں تعمیر کرسلر بلڈنگ امریکا کی نشانیوں میں سے ایک ہے یہ عمارت آرٹ ڈیکو طرز کی بہترین مثال ہےجو کسی زمانے میں دنیاکی بلند ترین عمارت تھی، لیکن دنیا کی خوبصورت عمارتوں میں سے آج بھی ایک ہے۔

سگرادا فیمیلیا:۔


سگرادا فیمیلیا ایک رومن کیتھولک گرجاگھر ہے جو اسپین میں واقع ہے،سگرادا فیملیا کا تعمیری سلسلہ 1882 میں شروع ہوا تھا۔ عا لمی شہرت یافتہ معمر انتونی گودی اس میں 1883 میں شامل ہوئے تھے۔حالانکہ یہ ابھی پوری طرح سے تعمیرشدہ نہیں ہے لیکن یونیسکو نے اسے عالمی وراثت کا مقام قرار دیا ہے۔ گودی نے اسکے تعمیر اور عمارتی طرز کو گوتھک طرز کے ساتھ ساتھ جدید دور کے گولائیدار لکیری  اطوار کے امتزاج سے ایک نیا زاویہ دیا۔

ایاصوفیہ:۔


ایاصوفیہ ایک سابق مشرقی آرتھوڈوکس گرجا ہے جسے 1453ء میں فتح قسطنطنیہ کے بعد عثمانی ترکوں نے مسجد میں تبدیل کردیا۔ 1935ء میں کمال اتاترک نے اس کی گرجے و مسجد کی حیثیت ختم کرکے اسے عجائب گھر بنادیا۔
ایاصوفیہ ترکی کے شہر استنبول میں واقع ہے اور بلاشک و شبہ دنیا کی تاریخ کی عظیم ترین عمارتوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

برج العرب:۔


برج العرب متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے شہر دبئی کا ایک پرتعیش ہوٹل ہے جسے دنیا کا پہلا 7 اسٹار ہوٹل ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔
برج العرب دنیا کا تیسرا بلند ہوٹل ہے ۔یہ دبئی کے ساحل جمیرہ سے 280 میٹر دور ایک مصنوعی جزیرے پر قائم ہے اور ایک پل کے ذریعے دبئی سے جڑا ہے ۔

Comments

- Advertisement -