تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

براہ راست اپڈیٹ: دوسرا ٹی 20 پاکستان نے زمبابوے کو 1وکٹ سے شکست دے دی

لاہور: دوسرا ٹی 20  پاکستان نے زمبابوے کو 1وکٹ سے شکست دے کر میچ اور سریز اپنے نام کرلی۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم سیریز کے دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے ایک سو چھہتر رنز کا ہدف دیا ہے۔

 قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاک زمبابوے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ  کھیلا جا رہا ہے ،مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

پاکستان بولرز کے سامنے زمبابوین بیٹسمینوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور ابتداء ہی سے ہی رنز کے انبار لگائے، زمبابوے کی پہلی وکٹ اڑسٹھ رنز پر گئی۔ ماساکاڈزا کو انتالیس رنز پر شعیب ملک نے پویلین کی راہ دکھائی۔

سباندا ایک رن کی کمی سے نصف سنچری بنانے سے محروم رہے، شون ولیمز نے کیرئیر کی پہلی نصف سنچری بنائی،کپتان چگمبورا نے صرف نو گیندوں پر اکیس رنز بناڈالے۔

حدف کے تعقب میں پاکستان کی جانب سےمختاراحمداوراحمدشہزادنےٹیم کو 44رنزکاعمدہ آغاز فراہم کیا،احمد شہزادسترہ گیندوں پراٹھارہ رنزبنا کرآؤٹ ہوئے، نئےآنے والےڈیبیوپلئیرنعمان انوربھی اٹھارہ رنزبناسکے۔ اس کےبعدپاکستانی وکٹوں کی لائن لگ گئی۔

شعیب ملک سات، مختاراحمد باسٹھ، شاہد آفریدی سات، عمراکمل تیس، انورعلی دو اورمحمد رضوان چھ رنز بناکرآؤٹ ہوگئے، نویں وکٹ پربلاول بھٹی اورعماد وسیم نےمطلوبہ رنزبناکرمیچ تین گیندوں قبل جیت لیا۔

شائقین کی ایک کثیرتعداد میچ شروع ہونے سے کئی گھنٹے قبل ہی قذافی اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئی ہے اور لاہور میں جشن کا سا منظرہے۔

پاکستان جمعے کے روز ہونے والے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے چکا ہے اور آج بھی مہمان ٹیم کو ہرا کر سیریزمیں کلین سوئیپ کا ارادہ رکھتا ہے۔

دوسری جانب زمبابوے کی بھرپورکوشش ہوگی کہ آج کا میچ جیت کرسیریز کو برابرکردیا جائے جس کے لئے انہوں نے انتھک محنت کی ہے۔


براہ راست اپڈیٹ



پاکستان کی اننگز


بلاول بھٹی کے شاندار چھکے اور چوکے کی مدد سے پاکستان فتح سے ہمکنار

اورز نمبر19: پاکستان نےایک وکٹ کے نقصان پر 6 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 164/8 ہوگیا۔

محمد رضوان 6 رنز بنا کر موفو کی گیند  پر آوٹ

اورز نمبر18: پاکستان نےایک وکٹ کے نقصان پر 6 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 159/7 ہوگیا۔

انور علی 2 رنز بنا کر ولیمز کی گیند  پر آوٹ

اورز نمبر17: پاکستان نےایک وکٹ کے نقصان پر 8 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 152/6 ہوگیا۔

عمراکمل 30 رنز بنا کر موفو کی گیند  پر آوٹ

اورز نمبر16: پاکستان نے 5رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 144/1 ہوگیا۔

اورز نمبر15: پاکستان نےایک وکٹ کے نقصان پر 15 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 139/5 ہوگیا۔

کپتان شاہد آفریدی 7 رنز بنا کر ولیمز کی گیند  پر آوٹ

اورز نمبر14: پاکستان نےایک وکٹ کے نقصان پر 11 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 124/4 ہوگیا۔

مختار احمد 62 رنز بنا کر سکندر رضا کی گیند  پر آوٹ

اورز نمبر13: پاکستان نے 7رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 113/3 ہوگیا۔

اورز نمبر12: پاکستان نے 8رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 106/3 ہوگیا۔

اورز نمبر11: پاکستان نےایک وکٹ کے نقصان پر 6 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 98/3 ہوگیا۔

شعیب ملک 7 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے

اورز نمبر10: پاکستان نے 8 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 92/2 ہوگیا۔

اورز نمبر9: پاکستان نےایک وکٹ کے نقصان پر 4 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 84/2 ہوگیا۔

نعمان انور 18 رنز بنا کر اوتسیا کی گیند پر آوٹ

اورز نمبر 8: پاکستان نے 19 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 80/1 ہوگیا۔

اورز نمبر 7: پاکستان نے 14 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 61/1 ہوگیا۔

اورز نمبر 6: پاکستان نے 3 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 47/1 ہوگیا۔

Mukhtar

اورز نمبر 5: پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 4 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 44/1 ہوگیا۔

احمد شہزاد 18 رنز بنا کر سباندا کی گیند پر آوٹ

اورز نمبر 4: پاکستان نے 8 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 40/0 ہوگیا۔

اورز نمبر 3: پاکستان نے 14 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 32/0 ہوگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ میچ دیکھنے قزافی اسٹیدیم میں موجود ہیں۔

اورز نمبر 2: پاکستان نے 15 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 18/0 ہوگیا۔

اورز نمبر 1: پاکستان نے 3 رنز بنالئے، پاکستان کا مجموعی اسکور 3/0 ہوگیا۔

 


زمبابوے اننگز


 

پاکستان کی بالنگ

 

نام                      رنز          وکٹ

 

شعیب ملک          23              1

شاہد آفریدی          36              1

عماد یوسف         14               0

بلاول بھٹی            31              0

محمد سمی           38              1

انور علی             31               1

 

دوسرا ٹی 20 زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے 176 رنز کا حدف دے دیا۔

اورز نمبر20: محمد سمی نے ایک وکٹ حاصل کرتے ہوئے7 رنز دیئے ، مجموعی اسکور 175/3 ہوگیا۔

ایلٹن چگمبورا، محمد سمی کی گیند پر 21 رنز بنا کر آؤٹ

اورز نمبر 19: شاہد آفریدی نے 4 رنز دیئے ، مجموعی اسکور 168/2 ہوگیا۔

CRICKET-PAK-ZIM

 

اورز نمبر 18: محمد سمی نے  بدترین بالنگ کرتے ہوئے 20 رنز دیئے ، مجموعی اسکور 164/2 ہوگیا۔

اورز نمبر 17: شاہد آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کرتے ہوئے 12 رنز دیئے ، مجموعی اسکور 144/2 ہوگیا۔

سیباندہ، شاہد آفریدی کی گیند پر49 رنز بنا کر آؤٹ

اورز نمبر 16: بلاول بھٹی نے 7 رنز دیئے ، مجموعی اسکور 132/1 ہوگیا۔

 

zimbabe

اورز نمبر 15: شعیب ملک نے 10 رنز دیئے ، مجموعی اسکور 125/1 ہوگیا۔

اورز نمبر 14: انور علی  نے 10 رنز دیئے ، مجموعی اسکور 115/1 ہوگیا۔

اورز نمبر 13: شعیب ملک نے 5 رنز دیئے ، مجموعی اسکور 105/1 ہوگیا۔

اورز نمبر 12: انور علی نے 13 رنز دیئے ، مجموعی اسکور 100/1 ہوگیا۔

اورز نمبر 11:  شعیب ملک  نے 4 رنز دیئے ، مجموعی اسکور 87/1 ہوگیا۔

 

CRICKET-PAK-ZIM

اورز نمبر 10:  شاہد آفریدی نے 13 رنز دیئے ، مجموعی اسکور 83/1 ہوگیا۔

اورز نمبر 09: شعیب ملک  نے 4 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، مجموعی اسکور 70/1 ہوگیا۔

ہیلمٹن مساکدزا، شعیب ملک کی گیند پر39 رنز بنا کر آؤٹ

 

CRICKET-PAK-ZIM

اورز نمبر 08:  شاہد آفریدی نے 7 رنز دیئے ، مجموعی اسکور 66/0 ہوگیا۔

اورز نمبر 07:  عماد وسیم نے 7 رنز دیئے ، مجموعی اسکور 57/0 ہوگیا۔

اورز نمبر 06:  بلاول بھٹی نے 11 رنز دیئے ، مجموعی اسکور 50/0 ہوگیا۔

 

Pakistan-Zimbabwe

اورز نمبر 05:  عماد وسیم نے 6 رنز دیئے ، مجموعی اسکور 39/0 ہوگیا۔

اورز نمبر 04:  محمد سمی نے 7 رنز دیئے ، مجموعی اسکور 33/0 ہوگیا۔

اورز نمبر 03:  بلاول بھٹی نے 13رنز دیئے ، مجموعی اسکور 26/0 ہوگیا۔

اورز نمبر 02:  محمد سمی نے  5 رنز دیئے ، مجموعی اسکور 13/0 ہوگیا۔

اورز نمبر 01:  انور علی نے  8 رنز دیئے ، مجموعی اسکور 8/0 ہوگیا۔

 


ٹاس جیت کر بیٹننگ کا فیصلہ


 

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹننگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسرے ٹی20 کیلئے پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے بتایا کہ سرفرازاحمد، محمدحفیظ اوروہاب ریاض کوڈراپ کیاگیا جبکہ عمادوسیم،نعمان انوراورمحمدرضوان کوٹیم میں شامل کیاگیا۔

11062775_1188156184544216_8136983269288514754_n

 


شائقین پُرجوش


لاہورمیں شدید گرمی پرکرکٹ کا جنون حاوی ہوگیا۔ پاکستان زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی دیکھنے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچ گئیں ۔

CFxllKrUMAAGx33

ملک بھرسے شائقین کرکٹ کی بہار قذافی اسٹیڈیم میں آگئی، کرکٹ کے جنون نے گرمی کو پیچھے چھوڑدیا اور جوش اپنےعروج پر پہنچ گیا ۔

 

11377318_1188134504546384_3109031262459834198_n

لاہورمیں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ کے باجود شہری پاکستانی رنگ میں رنگے نظر آئے، شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ چھ سال بعد پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کسی خوشخبری سے کم نہیں۔

 


ٹکٹ بلیک کرتے ہوئے نوجوان گرفتار


قذافی اسٹیڈیم میں جاری پاک زمبابوے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹ بلیک میں فروخت ہونے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا

پاکستان اور زمبابوے کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ میں شائقین پرجوش اور ٹکٹیں بھی ناپید نظر آئے ایسی صورتحال میں قذافی اسٹیڈیم لاہور کے باہر ٹکٹ بلیک کرتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں نے ایک نوجوان کو پکڑ لیا۔

 

11328834_1025033914174616_1441104038_n (1) پولیس نے خاطر داری کی اور نوجوان کی تلاشی بھی لی مگرصرف ایک ٹکٹ ملا۔

دوسری جانب شائقین کیلئے میٹرو بس سروس نے خوشی کی نوید سنا دی، رات بارہ بجے تک قذافی اسٹیڈیم سے میٹرو بس شائقین کیلئے جاری رہیگی اور جانے والوں کو پریشانی نہیں ہوگی۔


عمران خان کی آمد


تحریک انصاف کے چئیرمین اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کپتان عمران خان انیس سال بعد کرکٹ میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

اپنی اہلیہ ریحام خان کے ساتھ میچ دیکھنے لاہور آتے وقت لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے عمران خان کا کہنا ہے کہ خوش آئند بات ہے کہ چھ سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی، زمبابوے کی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جو ڈر کے باوجود پاکستان آئی ۔

 

 

انہوں نے کہا کہ رات کے وقت قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے جارہا ، کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ دنیا کے پہلے نائٹ میچ کی پہلی گیند آسٹریلیا میں انہوں نے ہی کرائی ۔ سری لنکا ٹیم کو بہتر سکیورٹی دی ہوتی تو یہ افسوسناک صورتحال پیدا نہ ہوتی ۔  


دوسرا ٹی ٹوئنٹی سیکورٹی سخت


دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے سکیورٹی کے انتظامات ہائی الرٹ ہیں ہزاروں کی تعداد میں پولیس کا اسٹیڈیم کے باہر گشت جاری ہے، قذافی اسٹیڈیم کےتمام داخلی خارجی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات ہے، پولیس نے ناخشگوار واقعے سے بچنے کیلئے شائقین کرکٹ کو قومی شناختی کارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کردی۔  

اسٹیڈیم کے اطراف سرچنگ کاعمل بھی جاری ہے، چھٹی کے دن کی وجہ سے اسٹیڈیم کے آس پاس کے دفاتر اور دکانوں کو کام معطل کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

11138669_1188134607879707_6872923120767108465_n

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بڑھتے ہوئے رش کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے قذافی اسٹیڈیم میں پیدل چلنے والے تماشائیوں کیلئے نیا راستہ کھول دیا۔فیروز پور روڈ گیت پر شائقین کی آسانی کیلئے وی آئی پی اور جنرل پارکینگ ہوگی، اسپورٹس بورڈ پنجاب کوچنگ سینٹر کے نئے راستے پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

11012452_1188134537879714_7922676048993687483_n

پی سی بی نےنئے داخلی راستےکا فیصلہ دیگر راستوں سے رش کم کرنے کےلیے کیا،جس کے بعد شائقین اب کوچنگ سینٹر کے گیٹ سے بھی اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔


پاک زمبابوے کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں


پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔

 دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ کیلئےزمبابوے ٹیم اور آفیشلز کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں قذافی اسٹیڈیم پہنچایا گیا۔

زمبابوے ٹیم کے اسٹیڈیم پہنچے کے روٹ پر عام ٹریفک معطل رہی۔ ہیلی کاپٹر کی مدد سے مہمان ٹیم کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔ ہوٹل سے اسٹیڈٖیم کے روٹ پر دفعہ ایک سو چالیس نافذ تھی۔

 میڈیا کو بھی مہمان ٹیم کی کوریج کرنے کی اجازت نہیں دی گئی،ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق سات بجے شروع ہوگا۔

Comments

- Advertisement -