تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

دوسری جنگِ عظیم کے خاتمے کو 70سال مکمل

امریکہ : دوسری جنگِ عظیم کے خاتمے کے ستر سال مکمل ہونے پر امریکہ سمیت یورپ بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

دوسری جنگ عظیم کےخاتمےکی تقریبات کادنیابھرمیں آغاز ہو گیا ہے، ابتدائی تقریب پولینڈ کی ڈانسک نامی بندرگاہ پر منعقد ہوئی، یہ وہ مقام ہے، جہاں سے دوسری جنگِ عظیم کے آغاز پرپہلی گولی چلائی گئی تھی۔

ڈانسک میں جنگِ عظیم دوم کے دوران ویسٹر پیلٹ کے محاذ پر لڑنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے دُعائیہ تقریب میں اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

اس تقریب میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سمیت چیک ری پبلک، رومانیہ، یوکرین اور بلغاریہ سمیت متعدد ممالک کے صدور شریک تھے، فرانس میں پیرس کی آرچ ڈی ٹرائمف نامی تاریخی یادگار پر منقعد ہونے والی تقریب میں امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری اور فرانس کے صدر فرانسوا اولاند بھی شریک تھے۔

جرمنی کی پارلیمنٹ میں بھی ڈی ڈے کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے بھی شرکت کی ، جرمن ا سپیکر قومی اسمبلی نے مغربی اتحادی افواج اور سویت یونین کی فوج کو خراج تحسین پیش کیا، جنھوں نے جنگ کا خاتمہ کیا،

اسپیکر نوبرٹ لمرٹ نے آٹھ مئی کو جرمنی کے لیے آزادی کا دن قرار دیا، برطانیہ میں ونڈسر کیسل میں منعقد ہونے تقریب میں ملکہ برطانیہ نے اپنے شوہر پرنس فلپ کے ساتھ شرکت کی اور جنگ عظیم دوئم میں مرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

لندن میں نو منتخب وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی ، یادگار پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور خراج تحسین پیش کیا۔

امریکہ میں منعقد تقریب واشنگٹن میں موجود دوسری جنگ عظیم کی ایک یادگار پر ہوئی، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت ، تقریب میں لڑکا طیاروں کے اسکواڈرن نے فلائی پاسٹ کرکے مرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Comments

- Advertisement -