تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دوسرے عمرے کی اجازت کیسے لی جائے؟

کورونا پابندیوں کے دوران عمرہ ادائیگی کے مرحلہ وار بحالی میں کیا دوسرا عمرہ ادا کیا جاسکتا ہے؟

اس اہم سوال پر وزارت حج و عمرہ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلا عمرہ مکمل کرنے کے بعد ہی دوسرے عمرے کی درخواست دی جاسکتی ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ایک شخص ایک وقت میں صرف ایک عمرے کی اجازت ہوگی اور دوسرے عمرے کی درخواست اسی صورت میں دی جائے گی جب پہلا عمرہ مکمل ہو چکا ہے۔

اعتمرنا ایپ اینڈرائڈ پر بھی فراہم | Urdu News – اردو نیوز

وزارت نے واضح کیا کہ دوسرے عمرے کے لیے صرف مناسب وقفہ اور اوقات کا خیال رکھنا ہوگا، طریقہ کار وہی اختیار کیا جائے گا جیسا کہ پہلے عمرے میں اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک سے زائد عمرے کرنے کی ممانعت نہیں ہے لیکن شرط یہ ہے کہ ہر بار الگ اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

اس سے قبل بھی وزارت نے دوسرے عمرے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا تھا کہ کم از کم 15 دن کا وقفہ ہونا چاہیے اور ایپ کے ذریعے ہی اجازت نامہ حاصل کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -