تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

دو سیاسی گروپوں میں تصادم، چار افراد جاں بحق،لواحقین کا شدید احتجاج

ایبٹ آباد : دو سیاسی گروپوں کے درمیان تصادم چار افراد جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا، جاں بحق اور زخمی افراد کو بے نظیر شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل نواحی علاقہ نگکی میں پولنگ کے دوران دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان جھگڑاہوا۔

جس پر آج ایک سیاسی جماعت کے امیدوار نے اپنے ساتھیوں سمیت فوراہ چوک میں دوسرے گروپ کے کارکنان کی موجودگی پر ہوٹل میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

زخمی افراد کو بے نظیر شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوسرے دو افراد بھی دم توڑ گئے، نعشوں کا پوسٹ مارٹم جاری ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بھی تھانہ کینٹ میں درج کر لیا ہے۔

جاں بحق افراد کے لواحقین نے فوراہ چوک پر نعشیں رکھ کر شدید احتجاج کیا، اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کے باعث شاہراہ قراقرم ٹریفک کیلئے مکمل بند کر دی گئی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی جب فوراہ چوک سے گزرنے لگے تو مشتعل مظاہرین نے ان کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو پولیس نے بڑی مشکل سے مظاہرین کے چنگل سے باہر نکالا اور مرتضیٰ جاوید عباسی کے گارڈزہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے۔

مظاہرین نے ملزمان کے ساتھ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا، ڈی پی ایبٹ آباد شیر اکبر خان خان خود موقع پر پہنچے اور مظاہرین کو مقدمہ درج کرنے کی یقین دھانی کروائی۔

Comments

- Advertisement -