تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

دھرنا ختم نہیں کیا ملک بھر میں پھیلا دیا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری

ایبٹ آباد: ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا ہے کہ قوم جاگ چکی ہے ، عوام پچیس دسمبر کو کراچی کے دھرنے کو کامیاب بنائیں۔ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد دھرنا ملک گیر دھرنے اور انقلاب میں تبدیل ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا؟جنگ تو ابھی شروع ہوئی ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ دھرنا کامیاب ہوا ہے کیونکہ سوئی ہوئی قوم جاگ چکی ہے، تنقید کرنے والوں سے کوئی سروکار نہیں ہے،انہوں نےا س وقت بھی تنقید کی تھی جب دھرنا شروع کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ آج کے جلسے کو انقلاب ان ایبٹ آباد کانام دے رہا ہوں، ایبٹ آباد میں آج لوگوں کا تاریخی سمندر ہے، ایبٹ آباد اورہری پور کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے دھرنے کوملک بھرمیں پھیلانے کوغلط رنگ دیا،کارکن تنقید کورد کردیں اور اپنے سفرکوجوش وخروش سے جاری رکھیں، ہم نے انقلاب کے لئے ایک نیا محاذ کھولا ہے،یہ کمانڈرکافیصلہ ہوتا ہے کہ وہ کس کومحاذ کے لئے منتخب کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مخالفین کے اتفاق اور اختلاف سے نہیں انقلاب سے سروکار ہے،لوگوں کی شرکت نے ثابت کردیا کہ ہمارا دھرنا کامیاب ہوا ہے،تنقیدکرنے والے کہتے ہیں دھرنا ناکام ہوگیا، ڈیل ہوگئی ہے، تنقید کرنے والے تھوڑا صبر کریں، پریشان نہ ہوں، محرم میں وقفہ کرکے کارکنان کو انقلاب کیلئے وقت دے رہے ہیں۔

محرم کے بعد 23نومبر کو انقلاب دھرنا بھکر میں ہوگا،اور اگر بھکرکا جلسہ مینارپاکستان کامنظرپیش نہ کرے توتحریک ختم کرنے کااعلان کردوں گا، میں شہرشہر جاکر لوگوں کو جگا رہا ہوں۔، دسمبرسیالکوٹ، 21دسمبر مانسہرہ آؤں گا، 25دسمبرکو مزار قائد پر انقلاب دھرنا ہوگا،

ہزارہ والوں اور ایبٹ آباد نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، لفافوں کے ساتھ تجزیہ کرنیوالوں کے فیصلے عوام قبول نہیں کرتے، عوام کو کبھی تنہاچھوڑا ہے نہ چھوڑیں گے،جدوجہدجاری رہے گی ،ہم حکومت اور نظام کی فوری تبدیلی کیلئے آئے تھے، اللہ کو حکومت اورنظام کی فوری تبدیلی منظور نہ تھی، کروڑوں لوگ انقلاب کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ ہوا وزیراعظم جہاں گئے، لوگوں نے’’گونوازگو‘‘کے نعرے لگائے،وہ وقت دور نہیں جب پیدا ہونے والا بچہ گونوازگو کانعرہ لگائے گا، انہوں نے کہا کہ ضرورت تھی انقلاب کایہ پیغام پاکستان کے طول عرض میں پہنچایاجائے۔،

پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ دبئی میں ڈیل ہوگئی، ڈاکٹرطاہرالقادری پیسے لینے اور دینے والا جہنمی اورشیطان  نہیں ہے،انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو اپنا نکتہ نظر تین ہفتے پہلے بتا دیا تھا،  ہمارا پی ٹی آئی سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

ڈکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ  موجودہ الیکشن کمیشن کے تحت انتخابات قبول نہیں کریں گے، موجودہ الیکشن کمیشن کا کوئی مستقل سربراہ نہیں ہے،  2013کے انتخابات منصفانہ اورغیرجانبدارانہ نہ تھے،  ن لیگ کے سوا سب نے انتخابات میں دھاندلی کاذکر کیا۔،

مداخلت اوردھاندلی کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر نے استعفیٰ دیاتھا، ہم سب سے پہلا صوبہ ہزارہ بنائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں کم ازکم 7صوبے بنائیں گے، ایبٹ آباد کو دنیا کی جنت میں بدلنا ہے،ہزارہ میں کوئی بڑی انڈسٹری نہیں بنائی گئی، حکومت آئی تو صوبہ ہزارہ کو سوئٹزرلینڈ بنادیں گے۔

نوجوان کمیٹیاں بنائیں اوربلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں،میں جوانوں کی حکومت دیکھنا چاہتا ہوں،  ہربے گھرکوگھر،روٹی ،کپڑا اورروزگار ہمارا منشور ہے، غریبوں کی پرورش پاکستان عوامی تحریک کی حکومت کرے گی۔

میٹرک تک تعلیم مفت کریں گے،عوامی تحریک کی حکومت میں ہرغریب کا علاج مفت ہوگا،انشااللہ  آئندہ انتخابات میں ہرسیٹ پر اپنا نمائندہ کھڑا کریں گے۔

Comments

- Advertisement -