اسلام آباد: دھرنوں کی صورتحال اورحکمتِ عملی طے کرنے کیلئے وزیرِاعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کو آج طلب کرلیا ہے، دوسری جانب تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے کور کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں بلالیا ہے۔
آزادی اور انقلاب مارچ سے نمٹنے اورصورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت اجلاس شام ساڑھے بجے ہوگا۔ وزیرِاعظم نے پارٹی کے پارلیمانی رہنماؤں کو چیمبر میں طلب کیا ہے۔
دوسری جانب تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی کور کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں طلب کرلیا ہے، جس میں جمعے کو منائے جانے والے’گو نواز گو ڈے‘ کی حکمتِ عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔
Comments
- Advertisement -