تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

دہشتگرد تنظیوں کی ویب سائٹس کو فی الفور بلاک کیا جائے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائز ہ لیا گیا، وزیراعظم نے اس سلسلے میں آئندہ ہفتے تمام صوبوں کے وزرائے اعلی کا ایک اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

وزیراعظم نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔ انہوں نے تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ ایکشن پلان پر موثر اور تیز رفتار عملدرآمد کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنائیں۔حکومت ایسے تمام عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی جو کسی بھی شکل میں دہشت گردی اور نفرت کو پھیلانے میں ملوث ہوں گے۔

 اجلاس کو بتایا گیا کہ نفرت انگیز تقاریر کرنے والے تین سو اکتالیس افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں سے دو سو اکیاون افراد کو باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے کہ لاوٴڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر تقریبا گیارہ سو افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ مدارس کی بھی باریکی سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں پچانوے ایسی تنظیموں کا کھوج لگایا گیا ہے جو دہشت گردی اور انتہاپسندی کی فترویج میں ملوث ہیں۔

 وزیراعظم نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ پر قدغن کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ دہشت گردوں کے زیراستعمال تمام ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کو بلاک کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم نے آئندہ ہفتے تمام صوبوں کے وزرائے اعلی کا اجلاس بھی اسلام آباد میں طلب کرلیاجس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے جامع بریفنگ دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کو اس سلسلے میں تمام ممکنہ وسائل فراہم کرے گی۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اجلاس کو بتایا کہ اب تک ایک سو اسی شرپسندوں کو اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں سے اڑتالیس کو باقاعدہ گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں چودہ ہزار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جس میں سے سات سو اسی کو باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -