تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

دہشت گردی کے خلاف قومی ایجنڈے کے 20 نکات

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے 20 نکاتی قومی ایجنڈے کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان کی سرزمین کو مزید کسی صورت دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے نیکٹا کو فعال اور فوجی عدالتیں قائم کی جائیں گی، متشدد لٹریچراوردہشتگردوں کے حمایتیوں پرپابندی عائد کی جائےگی، ملک میں قرقہ واریت اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا، انٹرنیٹ پر دہشتگردی کے فروغ کی روک تھام کرنے کے علاوہ کالعدم تنظیموں کا نام تبدیل کرکے کام کرنا بھی ناممکن بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قوم سے خصوصی خطاب میں وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلے سے زیادہ پر عزم ہے اوراس ضمن میں تمام سیاسی جماعتوں کا کردار بھی قابل تحسین ہے، ان حالات میں قومی سیاسی اور عسکری قیادت قوم کو مایوس نہیں کرے گی اور یہ جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپیڈی ٹرائل کورٹ سمیت پارلیمانی کمیٹی کے پیش کردہ تمام نکات پر اتفاق رائے پیدا کر لیا گیا ہے، جن پر عملدر آمد بھی فوری طور پر ہی شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے فوری بعد دہشتگردوں کو پھانسی کی سزائیں دینے کا فیصلہ کیا گیا اور اس فیصلے پر عمل درآمد بھی شروع کیا جا چکا ہے، اس کے بعد جائزہ لیا گیا کہ ماضی میں دہشتگرد قانون میں موجود خامیوں کی وجہ سے بچتے رہے، اس لئے فوجی افسران کے زیر سایہ عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ عدالتیں دو سال کیلئے قائم کی جائیں گی جو فوری سماعت اور فوری انصاف دیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں کسی طرح کی عسکری تنظیموں اور مسلح جتھوں کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اس ضمن میں انسدا دہشتگردی کے ادارے نیکٹاکو فعال بنایا جائے گا، اسی ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے ایک خصوصی ٹاسک فورس بھی تشکیل دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نفرتیں بانٹنے، عدم برداشت کی تعلیم دینے والے لٹریچر اور اخبارات پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے دہشتگردوں کی مالی معاونت کے تمام ذرائع بھی ختم کر دیئے جائیں گے اور کالعدم تنظیموں کو کسی دوسرے نام سے بھی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ملک میں مذہبی رواداری، مسلکی مسائل کے خاتمے اور اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور شدت پسندی کی ہوا کو کم کرنے کیلئے مدرسوں میں اصلاحات بھی لائی جا رہی ہیں۔ دوسری طرف میڈیا پر متشدد ذہن والے افراد کو اپنی سوچ کا پرچار کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

ملک میں مکمل قیام امن کیلئے بے گھر ہونے والے افراد کی فوری واپسی کو پہلی ترجیح رکھتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں تعمیر نو کا فوری آغاز کیا جائے گا اور قبائیلی علاقوں سمیت پورے ملک سے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا خاتمہ کردیا جائے گا۔ اس ضمن میں انٹرنیٹ پر دہشتگردی کے فروغ کی روک تھام کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے اور پنجاب اورملک کے باقی حصوں میں موجود مخصوص علاقوں میں بھرپور کاروائیاں کی جائیں گی۔

پورے ملک میں امن کا خواب پورا کرنے کیلئے کراچی آپریشن کو جاری رکھا جائے گا اور اس کو ایک منطقی انجام تک پہنایا جائے گا، اس کے علاوہ حکومت بلوچستان مکمل فری ہینڈ دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے صوبے میں قیام امن کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائے۔ ملک سے فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے علماءکو بھی خصوصی خدمات سر انجام دینا ہوں گی اورافغان مہاجرین کی باقاعدہ رجسٹریشن سے متعلق بھی پالیسی وضع کی جائے گی۔

صوبائی انٹیلی جنس اداروں کو انسداد ہشتگردی کیلئے اعلیٰ سطحی اختیارات دئیے جائیں گے اور اس بات کو ممکن بنایا جائے گا کہ انہیں عسکری اور سول اداروں سے تمام سہولیات حاصل ہو سکیں، اداروں کے درمیان رابطوں کے فقدان کا خاتمہ بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسے وقت میں قوم سے مخاطب ہوں جب پوری قوم کے دل خون کے آنسو رہے ہیں اور ساری قوم کی آنکھیں اشکار ہیں میں ایک باپ ہونے کے ناتے ہر اس باپ کا دکھ سمجھ سکتا ہوں جس نے اپنے بچے کی لاش کوکندھا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں ان والدین کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ تنہاءنہیں ہیں، پوری دنیا ان کے دکھ میں شامل ہے، ہماری حکومت بھی آپ کے ساتھ ہے، ہم نے اقتدار سنبھالتے ہی اس قومی مسئلے پر پیشرفت کا آغاز کیا، قومی قیادت کے فیصلے مذاکرات شروع ہوئے مگر ان کے ناکام ہوتے ہی دہشتگردوں پر کاری ضرب لگانے کیلئے ضرب عضب کا آغاز کیا جو آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد کا پاکستان بدل چکا ہے جس میں دہشتگردی اورانتہاءپسندی کی کوئی جگہ نہیں، دشمنوں نے ہمارے بچوں پر حملہ کر کے ہمارا مستقبل تباہ کرنے کی کوشش کی ہے،ایک باپ ہونے کے میں سمجھ سکتا ہوں کہ یہ چھوٹے چھوٹے تابوت کتنے بھاری تھے، ہم ان بچوں کے خوابوں کا حساب لیں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ملک میں جاری دہشتگردی کی جنگ کو حتمی شکل دینے کیلئے ہر آئینی ترمیم بھی عمل میں لائی جائے گی اور قائد اعظم کے پاکستان کو اسی طرح بنائیں گے جس طرح اقبال نے خواب دیکھا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان فیصلوں کا کریڈٹ پوری سیاسی قیادت اورعسکری قیادت کو جاتا ہے، خصوصاً پاک فوج کے چیف راحیل شریف نے اس میں مرکزی کردار ادا کیا۔

وزیر اعظم نے توقع ظاہر کی کہ مزید کسی صورت پاکستانی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں گی اور نہ ہی کسی اور ملک کی سرزمین پاکستان کے خلاف مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے استعمال کرنے دی جائے گی۔

انہوں نے شدت پسندوں کو مخاطب کرکے کہا کہ میں دہشتگردوں کو پاکستانی قوم کا فیصلہ سنا رہا ہوں، ہم نہ صرف انہتاءپسندوں بلکہ ان کے چاہنے والوں اور حمایتیوں پر بھی اس ملک کی زمین کو تنگ کر دیں گے کیونکہ پشاور میں ہمارے بچوں کے پاکیزہ لہو نے ایک لکیر کھینچ دی ہے جس کی ایک طرف پاکستانی قوم ہے اور دوسری طرف دہشتگردوں کی سوچ ہے، ہم اس نظریے کو ہی ختم کر دیں گے۔

وزیر اعظم نے قوم کو آگاہ کیا کہ صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئےملک کی تمام تر سیاسی قیادت کا اجلاس طلب کیا گیا تھا اور دہشتگرد عناصر پر کاری ضرب لگانے کیلئے ایک مشترکہ پلان تشکیل دینے کیلئے ساری قیادت سر جوڑ کر بیٹھی اور ابھی دس گھنٹے تک مسلسل اجلاس کرنے کے بعد ہم نے ایکشن پلان منظور کر لیا ہے۔ انہوں نے ایکشن پلان کے تمام بیس نکات بھی قوم کے سامنے پڑھ کر سنائے۔

وزیراعظم نے دوران خطاب سانحہ پشاور میں شہد ہونے والے دو بچوں کا نام لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سانحے میں آرمی پبلک سکول میں داخلہ ٹیسٹ دینے آنے والی چھ سالہ خولہ بھی حاثے کا شکار ہو گئی اور حذیفہ کو بھی شدت پسندوں نے نہیں بخشا، میں جانتا ہوں کہ ماں باپ اپنے بچوں کی زندگی کیلئے ہر وقت دعا گو رہتے ہیں اس لئے ان تمام دعاؤں کا قرض چکایا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل کا پاکستان آج کے پاکستان سے مختلف اور بہتر ہو گا۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں