تازہ ترین

دہشتگرد شہر میں ہوں یا دور دراز، دھونڈ نکالیں گے، آرمی چیف

نوشہرہ: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان سے ہر قسم کی دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف پبی کی پہاڑیوں پر قائم کردہ قومی انسداد دہشت گردی کے تربیتی مرکز میں خصوصی تربیت حاصل کرنے والے پانچ سو اہلکاروں کے پہلے بیج کی تقریب میں مہمان خصوصی تھے، جس میں صوبائی پولیس کے دو سو ،ایف سی رینجرز ،ایس پی ڈی اور اے این ایف کے دو سو اہلکاروں سمیت فضائیہ اور بحریہ کے سو سابق اہلکار شامل ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے موثر انداز میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی تربیت کررہی ہے تاکہ دہشت گردوں کا پیچھا کرکے ان کا خاتمہ کیا جاسکے۔

آرمی چیف نے زور دیا کہ تربیت کے ساتھ ساتھ موئثر انٹلیجنس میکنزم بھی ضروری ہے تاکہ دہشتگردی کے واقعات کو رونما ہونے سے پہلے روکا جاسکے، اس سلسلے میں ابہام مشتبہ عناصر کی نشاندہی کرے۔

 

انہوں نے کہا کہ آئیں سب ملکر بلاخوف و خطر اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں، جنر ل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشگرد شہروں میں ہوں یا دور دراز علاقوں میں انہیں دھونڈ نکالیں گے، دہشتگردی کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔

 

اس موقع پر آرمی چیف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دہشتگردی کے خلاف لڑنے کیلئے پاک فوج نے پانچ سو جوانو ں پر مشتمل دستے کو تربیت دی ہے، تربیت حاصل کرنے والے دو سو اہلکاروں کا تعلق مختلف صوبوں کی پولیس سے جبکہ ایف اسی اے این ایف اور رینجرز کے دو سو اور بحریہ اور فضائیہ کے سو جوان شامل ہیں ۔

Comments

- Advertisement -