تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

دہی کے فوائد جو آپ کو خوبصورت بنائیں

لندن : آپ نے دہی کا استعمال کھانا بنانے کے دوران تو اکثر کیا ہوگا لیکن  آپ دہی کو جلد اور بالوں کو خوبصورت بنانے کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

جن لوگوں کے بال گھنگھریالے ہوں تو انہیں چاہیے کہ وہ ہفتے میں کم از کم دو بار سادہ دہی سر کے بالوں پر لیپ کر لیں، اس سے بال انتہائی ملائم ہو جائیں گے۔اگر دہی میں لیموں کا رس بھی ملا لیا جائے تو آپ کے بالوں میں چمک بھی آجائے گی۔

اکثر افراد کو یہ مسئلہ رہتا ہے کہ ان کے بال انتہائی سخت ہو جاتے ہیں۔ اس کی کئی وجوہات ہیں، جن میں فضائی آلودگی ، وراثتی اور موسم شامل ہیں۔ اگر ایسے افراد ہفتہ میں ایک بار دہی اپنے بالوں پر لگائیں تو ان کے بال نرم ہوجائیں گے۔

اگر آپ کو سر میں خشکی کا مسئلہ در پیش ہے اور آپ نے انتہائی مہنگے شیمپوﺅں کا استعمال کیا ہے لیکن افاقہ نہیں ہو رہا تو آپ کو چاہیے کہ دہی میں لیموں کا رس ملا کر ہفتہ میں کم از کم ایک سے دو بار ضرور لگائیں۔ آپ کو چند ہی دنوں میں فرق محسوس ہو جائے گا۔

اگر آپ کو چہرے پر خشکی کا مسئلہ درپیش ہے تو دہی کا لیپ کریں اور چند ہی دنوں میں آپ ک یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

Comments

- Advertisement -