تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دیو قامت پرندے کا 400سال قدیم انڈہ نیلامی کے لئے پیش

لندن: مڈغاسکر سے تعلق رکھنے والے دیو قامت پرندے کاچار سو سال قدیم انڈہ نمائش کے لئے پیش کردیا گیا، انڈے کا حجم عام مرغی کے انڈے سے 200 گنا بڑا ہے۔

نیلام گھر کی انتظامیہ کے مطابق انڈے کی اونچائی 30 سینٹی میٹر یعنی تقریباً ایک فٹ ہے اور مڈغاسکر سے تعلق رکھنے والے دیوقامت پرندے سے ہے جو اب معدوم ہو چکا ہے لیکن اس کے انڈے کبھی کبھار مل جاتے ہیں۔

اس پرندے کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ اب تک زمین پر پائے جانے والے پرندوں میں سب سے بڑا پرندہ تھا، جس کا قد تین میٹر یعنی 9 فٹ اور وزن تقریباً آدھا ٹن تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ پرندہ 13ویں سے 17 ویں صدی کے درمیان بے پناہ شکار کے باعث معدوم ہوگیا۔

کہا جارہا ہے کہ اب تک اس پرندے کے دریافت ہونے والے انڈوں میں سب سے بڑا انڈہ ہے۔

کہا جاتا ہے کہ یہ پرندہ موجودہ شطر مرغ اور کیسوویری نامی پرندے کا قریبی رشتے دارہے۔

نیلام گھرکی انتظامیہ کے مطابق انڈے کی نیلامی 30 سے 50 ہزار پاؤنڈ تک جائے گی جو کہ لگ بھگ 76 ہزارامریکی ڈالرکے برابر ہے۔

انیسویں صدی میں ایسے بہت سے انڈے نادراشیاء کے شوقین افراد نے اپنے ذخیرے میں جمع کئے جو کہ ابھی بھی موجود ہیں لیکن کہا جارہا ہے کہ جتنی صحیح حالت میں یہ انڈہ ملا ہے آج تک کوئی نہیں ملا۔

ان میں سے زیادہ تر مڈغاسکر کی ابتدائی آبادیوں کے کھنڈرات میں سے ملے ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اسے کھانے میں استعمال کیا جات ارہا ہے جو کہ اس پرندے کی نسل معدوم کرنے کا ایک سبب ہے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں