تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ذوالفقار مرزا کا گرفتاری دینے کا امکان

بدین: سابق وزیرِ داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کو انکی اہلیہ فہمیدہ مرزا نے راضی کرلیا، کچھ دیر میں گرفتاری دینے کا امکان ہے، گزشتہ روز بدین کے تھانے میں ہنگامے آرائی پر مقدمات درج کئے گئے تھے۔

زوالفقار مرزا کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کی کاپی اے آروائی نیوزنے حاصل کرلی، بدین میں سابق وزیرداخلہ نے تھانے پر حملے کے دوران پولیس افسر کو دھکے اور دھمکیاں دی تھیں۔

سابق وزیرِ داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا بندوق برداروں کے ہمراہ بدین کی سڑکوں پر گشت کرتے رہے،  مسلح حامیوں کو ساتھ لے کردندناتے ہوئے تھانےمیں گھس گئے اور ڈی ایس پی کو ڈراتے دھمکاتے رہے، مکہ مار کر میز پر رکھا شیشہ بھی توڑ ڈالا۔

  سابق وزیرِداخلہ سخت طیش میں تھے، ڈی ایس پی عبدالقادرسموں کو بازو سے پکڑ کر گھسیٹا اور اس کا موبائل دیوار پر دے مارا، ذوالفقار مرزا کا اصرار تھا کہ ساتھیوں کو اغواء کرنے کی کوشش کا پولیس اہلکاروں کےخلاف پرچہ درج کیا جائے۔

ذوالفقارمرزا کے خلاف تھانے پر حملےاور شہریوں کو ہراساں کرنے کے مقدمات درج کرلیے گئے، ایف آئی آر کی کاپی اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی۔

پولیس گرفتاری کے لیے چھاپے ماررہی ہے، آخری اطلاعات کے مطابق ان کے آٹھ ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی متوقع گرفتاری کے خلاف بدین میں حالات کشیدہ تھے، تاہم بدین میں جزوی جبکہ گھوٹکی، گولارچی، گڈان، کھوسکی اور ننڈو شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، دکانداروں اور تاجروں نے کاروبار رضاکارانہ طور پر بند رکھا ہے۔

Comments

- Advertisement -