تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

رات میں موٹر سائیکل سواروں کے حادثات سے بچنے کیلئے توڑ تلاش کرلیا گیا

برطانیہ : برطابوی ماہرین نے رات کے اوقات میں موٹر سائیکل  اور سائیکل سواروں کا حادثات سے بچانے کیلئے توڑ تلاش کرلیا ہے۔

جہاں دنیا بھر میں موٹر سائیکل سواروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، وہیں حادثات کی شرح بھی دن بہ دن بڑھ رہی ہے، برطانوی ماہرین نے اس مشکل کو آسان کرنے کیلئے لائف پینٹ تیار کرلیا ہے۔

جو رات کے وقت گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس کی روشنی کو منعکس کرتا ہے۔

لائف پینٹ کسی بھی سطح پر لگائے جانے کے دس روز تک اپنی افادیت برقرار رکھتا ہے۔

وولوکمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نک کونر کا کہنا ہے کہ صرف برطانیہ میں ہر سال 19 ہزار موٹر سائیکل سوار ٹریفک حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔ اس لئے لائف پینٹ کے ذریعے ٹریفک حادثات میں اور جانی نقصان میں کمی ہوسکے گی۔

ماہرین کے مطابق لائف پینٹ کے استعمال سے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے حادثات میں کمی آئیگی۔

Comments

- Advertisement -