تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

رعشہ کی بیماری والوں کیلئے لفٹ وئیر چمچہ ایجاد

کراچی (ویب ڈٰسک) – رعشہ کی بیماری میں ہاتھوں کی لرزش کو ختم کرنے کے لئے لفٹ وئیر چمچہ ایجاد کرلیا گیا ہے ۔

ہاتھ کا کنپکپانا یارعشہ زندگی کو تقریباً مفلوج بنا دیتا ہے، کھانا کھانا، پانی پینا یا اورزندگی کے کئی امور کی انجام دہی میں اگر انسانی ہاتھ کپکپاہٹ کا شکار ہو تو سوچ کے دل کانپ اٹھتا ہے کہ یہ کپکپاتی زندگی کیسے گذرے گی، ایک چمچہ یہ مصیبت کم بلکہ ختم کرسکتا ہے۔

لفٹ ویئر ایک ایسا جدید چمچہ ہے، جسے خاص کررعشے کی بیماری میں مبتلا لوگوں کے لئے ایجاد کیا گیا ہے، اس چمچے کی ہتھی میں موجود سنسرزہاتھوں کی لرزش کا بخوبی اندازہ لگالیتے ہیں، یہ چمچمہ خود کاراندازمیں کپکپاہٹ کی مخالفت میں ارتعاش پیدا کرتا ہے۔

اس طرح کپکپاہٹ کم اوررعشہ تقریبا ختم ہوجاتا ہے، ماہرین کے مطابق یہ کارآمد لفٹ وئیر دنیا بھر کے رعشہ میں مبتلا لوگوں کے لئے زندگی کا دیپ روشن کرنے کے مترادف ہے۔

Comments

- Advertisement -