تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

رمضان المبارک میں یاد رکھنے والی باتیں

رمضان المبارک رحمتوں اوربرکتوں سے بھرپورمہینہ ہے اوراس میں مسلمانوں پراللہ تعالیٰ کی جانب سے خصوصی رحمتیں اوربرکتیں نازل کی جاتی ہیں رمضان المبارک کی اہمیت مسلمہ ہے اوراس مبارک مہینے کے کچھ خصوصی آداب ہیں جن کا بے حد خیال رکھنا چاہیئے۔

روزے کی اہمیت


”حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رمضان آیا تو رسول اللہﷺ نے فرمایا” یہ مہینہ جو تم پرآیا ہے اس میں ایک ایسی رات ہے جو(قدرومنزلت کے اعتبار سے) ہزارمہینوں سے بہتر ہے، جو شخص اس(کی سعادت حاصل کرنے سے) محروم رہا وہ ہربھلائی سے محروم رہا۔“ نیز فرمایا” لیلة القدرکی سعادت سے صرف بے نصیب ہی محروم کیا جاتا ہے۔“

صحیح سنن ابن ماجہ، لئلالبانی، الجزءالاول، رقم الحدیث133۔

روزے کی فضیلت


”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا”جب رمضان آتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں، اور جہنم کے دروازے بند کردئیے جاتے ہیں اور شیاطین قید کردئیے جاتے ہیں۔“

اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔

اللؤ لؤ والمرجان، الجزءالاول، رقم الحدیث652

وہ امور جن سے روزہ مکروہ نہیں ہوتا


”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بنی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا”جب کوئی بھول کر کھاپی لے تو اپنا روزہ پورا کرے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے کھلایا پلایا ہے۔“

اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔

مختصر صحیح بخاری، للزبیدی، رقم الحدیث940

وہ امور جو روزے کی حالت میں جائز نہیں


”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی اکرمﷺ نے فرمایا”جو شخص(روزہ رکھ کر) جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا ترک نہ کرے تو اللہ تعالیٰ کو اس بات کی کوئی حاجت نہیں کہ وہ کھانا پینا چھوڑ دے۔“

اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔

مختصر صحیح بخاری، للزبیدی، رقم الحدیث925

”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرمﷺ نے فرمایا”روزہ ڈھال ہے۔ لہٰذاس جب کوئی روزہ رکھے تو فحش باتیں نہ کرے۔بے ہودہ پن نہ دکھائے اگرکوئی دوسرا شخص روزہ دارسے گالی گلوچ کرے یا جھگڑے تو روزہ دار کہہ دے(بھائی) میں روزے سے ہوں۔“(تمہاری باتوں کا جواب نہیں دوں گا۔“)

اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔

کتاب الصوم، باب ھل یقول انی صائم اذا شتم

سحری اورافطاری کے مسائل


سحری کھانے میں برکت ہے نیند سے اٹھ جانے کے بعد جان بوجھ کر سحری ترک نہیں کرنی چاہئے۔

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہﷺ نے فرمایا”سحری کھاؤ کیونکہ سحری کھانے میں برکت ہے‘‘۔“

اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔

اللؤ لؤ والمرجان، الجزءالاول، رقم الحدیث665

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں