تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

روسی جسم فروشوں نے معاوضے بڑھادئیے

روس کے علاقے مورمانسک میں جسم فروش خواتین نے ڈالر کے مقابلے میں روبل کی قدر میں نمایاں کمی کے بعد اپنے معاوضوں میں اضافہ کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جسم فروش خواتین نے روبل کی تیزی سے کم ہوتی قدر کے بعد اپنے معاوضوں میں 40 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔

ایک قحبہ خانہ کی مالک کےمطابق اگر ملکی کرنسی کی صورت حال بہترنہ ہوئی تو وہ اپنی سہولیات کو ڈالر سے منسلک کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

جسم فروشی کی دو گھنٹے کی خدمات کا معاوضہ تین ہزار سے سات ہزار روبل (57 سے 132 ڈالر) تک جا پہنچا ہے۔

ایک اور قبحہ خانے کے مطابق وہ قیمتوں کو کم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے لڑکیاں خسارے میں کام نہیں کر سکتیں۔

یوکرین کے مسئلے پر یورپ کی روس پر اقتصادی پابندیوں اور عالمی منڈی میں تیل کی تیزی سے کم ہوتی قیمتوں کی وجہ سے روسی کرنسی روبل کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 40 فیصد اور یورو کے مقابلے میں 60 فیصد تک کم ہوئی ہے۔

روس میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر جسم فروشوں کے معاوضوں میں اضافے پرخوب بحث ہو رہی ہے اورحکام پر تنقید کے ساتھ ساتھ انھیں تجاویز بھی دی جا رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں