تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کل پارلیمنٹ ہاؤس کا لان خالی کردیں گے، طاہرالقادری

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نےانقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نے سانحہٗ ماڈل ٹاوٗن کے قتلِ عام کا ذمہ دار شہباز شریف کو قراردیا ہے ، اگر حکومت جمہوری ہے تو کمیشن کی رپورٹ کو پارلیمنٹ میں لائے۔

انہوں نے کہا ہم جمہوری لوگ ہیں عدلیہ کے حکم کے مطابق کل پارلیمنٹ کا لان خالی کردیں گے لیکن پارلیمنٹ کے باہر دھرنا جاری رہے گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکمران اگر واقعی جمہوری ہیں تو شہباز شریف کے خلاف آنے والی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ کے ہر ممبر کی ٹیبل پر ہونی چاہیئے، شہباز شریف نے کہا تھا کہ مجھ پر انگلی اٹھی تو استعفیٰ دیں دوں گا ، آپ کی طرف انگلی نہیں پوراپنجہ اٹھا ہوا ہے استعفیٰ کیوں نہیں دیتے؟۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر ایف آئی آر ہوتی ہے توفوراً گرفتاریاں ہوتیں ہیں ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے نامزد ملزمان کی گرفتاریاں کیوں نہیں ہورہی ہیں، ان کے نام آخر ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالے جارہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ہم پر تنقید کی جاتی ہے کہ دھرنے میں چند ہزار لوگ ہیں دعویٰ کرتا ہوں کہ میرے پچیس ہزار کارکنوں کو رہا کردواور کنٹینر ہٹادو پھر تین دن میں عوام کا سمندر دیکھنا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں آج سوال اٹھایا گیا کہ پی ٹی وی پر حملہ کس نے کروایا تو میں یہ بات واضح کردینا چاہتاہوں کہ اس کام میں حکومت کے وزراء ملوث ہیں اور انہوں نے یہ کام مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور وفاقی ملازمین کے ذریعے کروایا ورنہ ایک عام آدمی کیسے چند منٹوں میں ٹرانسمیشن بند کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی اتحاد میں محترمہ بینیظیر بھٹو نے میری صدارت میں جمہوریت کی بحالی کے خلاف جدوجہد کیں، اگر ہماری جماعت غیر جمہوری ہے تو پھر آپ کی جمہوریت کیا ہے؟

انہوں نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو نواز شریف اور شہباز شریف کے برابر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کافی دن سے عوامی تحریک کے کارکنوں کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کررہے ہیں انہیں چاہئیے کہ ’’وہ اپنی زبان بند کرلیں ورنہ الزامات کا سلسلہ بہت دورتک چلا جائے گا‘‘۔

انہوں نےخورشید شاہ کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ کہتے ہیں عوامی تحریک جمہوری جماعت نہیں ، آپ کی تو اپنی جماعت پرملک توڑنے کا الزام لگایا جاتا ہے، آپ کی قیادت نے کہا تھا کہ ’’ادھر تم ادھر ہم‘‘۔ انہوں مزید کہا کہ میں پیپلز پارٹی کااحترام کرتا ہوں، پارٹی کے شریک چیئرمین محترم زرداری صاحب خورشید شاہ کی زبان بند کروائیں ورنہ بات پھر دور تک جائے گی۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں بشمول قمر الزمان کائرہ ، اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کا نام لے کر کہا کہ یہ لوگ بھی ہم سے اختلاف رکھتے ہیں لیکن اخلاقی زبان استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے محمود خان اچکزئی کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ جمہوریت کے چیمپئین بنتے ہیں ’’زیارت ریذیڈنسی  پرحملے کے وقت آپ کی جماعت کے جنرل سیکریٹری نے کہا تھا کہ آج ہم نے سامراجیت کی نشانی کو مٹایا ہے، جواب دیں کہ آپ قائد اعظم کو سامراجیت کی نشانی سمجھتے ہیں۔

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ یہ افواء اڑائی جارہی ہے کہ ہم دھرنا ختم کردیں گے،انہوں نے واضع کہا کہ دھرنا ختم نہیں ہوگا، مطالبات کی منظوری تک ہم یہیں رہیں گے، انقلابیوں کے گھر یہیں بنے گے۔

انہوں نے شیخ رشید کو مخاطب کر کے کہا کہ وہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے مخیر حضرات سے اپیل کریں کہ وہ دھرنے کے شرکاء بالخصوص بچوں کی ضروریات کا خیال کریں۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں