تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

زرعی یونیورسٹی میں طالبات کے لئے رینٹ بائیک پراجیکٹ کا اعلان

فیصل آباد: زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹراقراراحمد نے یونیورسٹی میں طالبات کے لئے ’’رینٹ بائیک پراجیکٹ‘‘ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

فیصل آباد کی مختلف یونیورسٹیز کی طالبات کے لئے کچھ عرصہ قبل موٹر سائیکل چلانے کی تربیت کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد طالبات اب موٹرسائیکل کو یونیورسٹی کی حدود کے اندر ہی نہیں بلکہ باہر بھی اپنی تدریسی سرگرمیوں کے لئے استعمال کرتی ہیں۔

ان طالبات میں سے بعض معاشرتی رکاوٹوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے گھریلو امور کے لئے بھی بلاخوف شہر کی سڑکوں پرموٹر سائیکل دوڑاتی نظرآرہی ہیں۔

ایک سروے کے دوران ایک طالبہ کا کہنا تھا کہ ’’ان کا کبھی چالان نہیں ہوا کیونکہ مردوں کے مقابلے میں خواتین بہتر انداز میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتی ہیں‘‘۔

سڑکوں پر موٹرسائیکل دوڑاتی ان بااعتماد لڑکیوں کو دیکھ کر نہ صرف مرد بلکہ خواتین بھی حیران رہ جاتی ہیں ۔ سرگودھا کی رہائشی ایک طالبہ کا کہنا تھا وہ جب بھی فیصل آباد سے اپنے آبائی گھر واپس لوٹتی ہیں تو گاؤں میں بھی موٹر سائیکل چلاتی ہیں تاکہ دیگر خواتین میں بھی خود موٹر سائیکل چلانے کا جذبہ پیدا ہو۔

زرعی یونیورسٹی کی ایک طالبہ عائشہ اسلم کا کہنا تھا وہ شہر میں اپنے نجی کاموں اور یونیورسٹی میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے درمیان سفر کے لیے موٹر سائیکل کا استعمال کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں اگر لڑکیاں پڑھائی میں لڑکوں کو پیچھے چھوڑسکتی ہیں تو ڈرائیونگ میں کیوں نہیں؟۔

طالبات کا عزم دیکھ کر زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقراراحمد کا کہنا ہے کہ انہیں ڈرائیونگ کرنے والی طالبات پرفخر ہے ۔ بہت جلد مختلف نجی اداروں کے تعاون سے یونیورسٹی میں رینٹ بائیک پراجیکٹ شروع کیا جائے گا جس کے تحت طالبات بہت کم کرائے پر موٹر سائیکلیں حاصل کرکے یونیورسٹی میں مختلف ڈیپارٹمنٹس تک خود سفرکرسکیں گی۔

Comments

- Advertisement -