تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

زمان پارک پر آپریشن روکنے کے احکامات پر کل تک توسیع، باہمی مشاورت کا حکم

لاہوتر : لاہور ہائی کورٹ نے زمان پارک پر آپریشن روکنے کے احکامات پر کل تک توسیع کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور تحریک انصاف کو آپس میں باہمی مشاورت کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں زمان پارک میں پولیس آپریشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے استفسار کیا آپ کے تمام پٹینشر کہاں ہیں، کیا آپ اس کیس سے متعلق سنجیدہ ہیں۔

اظہر صدیق نے بتایا کہ سیشن عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے۔

عدالت نے اظہر صدیق سے مکالمے میں کہا کہ کیا سارے کام آپ کے کرنے کے ہیں، آپ لوگ لاکو تو پڑھتے نہیں ہیں اس لیے ادھر ادھر کی مارتے رہتے ہیں۔

عدالت نے پی ٹی آئی وکیل کو آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے مشاورت کی ہدایت کردی اور ریمارکس دیئےپی ایس ایل بھی چل رہا ہے، آپ نے جو ریلی نکالنی ہے اس کا طریقہ کار طے کریں ، آئی جی یہاں موجود ہیں آپ ان سے شیڈول طے کریں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سکون دیں، پاکستان کی دنیا میں بڑی بے عزتی ہو رہی ہے، جس پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ مجھے کچھ دیر دے دیں میں کچھ کہنا چاہتا ہوں، وہاں پر پیٹرول بم گرائے گئے، اس شہر میں ایسا نہیں ہوناچاہیے کہ نو گو ایریا بن جائے۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ شہر کا کوئی حصہ ایسا نہ بنائے جہاں پر عام شہری کو جانے کی اجازت نہ ہو، میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ کچھ حکم فرما دیں، میں ان کے دور میں خیبر پختونخوا میں بھی آئی جی رہا ہوں، مجھے کل کا وقت دے دیں ہم بیٹھ جائیں گے۔

جس پر عدالت نے آئی جی پنجاب اور تحریک انصاف کو آپس میں باہمی مشاورت کا حکم دے دیا اور کہا پہلے ہی ملک کی بہت بے عزتی ہو رہی ہے آپ اس مسئلے کو حل کریں۔

عدالت نے زمان پارک آپریشن کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں