تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

زندگی میں بڑے کام کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے، عمران خان

اسلام آباد: عمران خان نے دعویٰ کیا ہے لاہور میں مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا، اس روز سارا پنجاب لاہور کی طرف نکل آیا تھا اور اس جلسے میں مینار پاکستان پر سات لاکھ سے گیارہ لاکھ افراد موجودتھے۔

آزادری مارچ سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہونے والے جلسے میں عوام خود آ ئے تھے، ہم نے کوئی پٹواری استعمال نہیں کئے، تحریک انصاف کی جانب سے تو عوام کو کوئی ٹرانسپورٹ تک بھی مہیا نہیں کی گئی تھی اور لوگ اپنی جیب سے پیسے لگا کر جلسے میں شامل ہوئے تھے۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک فوج جب دہشتگردوں کیخلاف نبرد آزما ہے تو پاکستان میں ڈرون حملے کیوں شروع کر دیے گئے ہیں؟۔ ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ کیا ہمارے لیڈروں میں اتنی جرات ہے کہ ڈرون حملوں کو غلط کہہ دیں؟۔ ہمیں ڈرون حملوں کیخلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ بھارت میں راہول گاندھی نے مجھے کہا تھا کہ ”ہم تصور ہی نہیں کر سکتے کہ کوئی اور ملک آکر بھارت میں ہمارے شہریوں پر بمباری کر دے”۔

اس قبل جلسے کے فوری بعد تحریک انصاف کے ذرائع نے جلسے میں اڑھائی لاکھ سے زائد افراد کی شرکت کا دعویٰ کیا تھا تاہم آزاد ذرائع نے اسی جلسے میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ افراد کی موجودگی کی تصدیق کی تھی جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ اس جلسے میں پچاس ہزار افرادشامل ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب بھی عوام میں جائیں گے ایک ہی نعرہ لگے گا، جمعرات کو میانوالی اور جمعہ کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ ہوگا، عید پر مجھے بہت مزہ آئے گا، کارکنوں نے کپتان سے زیادہ اسٹیمنا دکھایا، افضل خان کو بھی آپ کی وجہ سے سچ بولنے کا حوصلہ ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں دو پولنگ سٹیشنوں پر ووٹ کے بجائے صرف کاغذ ڈالے گئے۔ عدالتی رپورٹ کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں پولنگ سٹیشن نمبر ایک سو اڑسٹھ اور دو سو پینسٹھ میں ووٹ نہیں بلکہ صرف کاغذ ڈالے گئے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ عید بھی دھرنے میں ہوگی۔ اطلاع ہے کہ حکومت بکرے لانے سے روکے گی۔ قربانی سے روکا گیا تو ذمہ دار حکمران ہونگے۔

پی ٹی آئی چیف نے کہا کہ دھرنا نہ ہوتا تو بجلی کی قیمت مزید مہنگی ہوتی، بڑے کام کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، ملکی استحکام کیلئے خرچے اور آمدن برابر کرنا ہوں گے،میرے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر پڑی ہیں جسے کوئی بھی دیکھ سکتا ہے، میرا ایک بھی اثاثہ بیرون ملک ثابت ہو جائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔.

Comments

- Advertisement -