تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

زندگی کے کتنے دن باقی گھڑی بتائے گی

اسٹاک ہوم: سویڈن کے ایک موجد نے ایک ایسی گھڑی ایجاد کرلی ہے، جو کسی شخص کی متوقع عمر کا حساب رکھتی ہے بلکہ یہ تو آپ کی موت کی گھڑیاں بھی گنتی ہے، اس  کو ”موت کی گھڑی“ کا نام دیا گیا ہے۔ جسے فیڈرک کالٹنگ نے ایجاد کیا ہے۔

مسٹر کالٹنگ اسے ہیپی نیس واچ کے نام سے یاد کرتا ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ اس گھڑی کو لوگوں کی مدد کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ زندگی کا باقی ماندہ وقت صحیح کاموں پر خرچ کر سکیں۔ جب ہم اس گھڑی کو سیٹ کرتے ہیں تو یہ آپ کو ایک سوال نامہ دیتی ہے، جس میں آپ سے آپ کی میڈیکل ہسٹری، بیماریوں اور الرجی وغیرہ کے بارے میں معلومات پوچھی جاتی ہے۔

آپ سے یہ بھی پوچھا جاتا ہے کہ  آپ سگریٹ یا شراب نوشی تو نہیں کرتے اور کیا آپ کی فیملی میں زیا بیطس، کینسر یا دیگر بیماریوں کی کوئی مثال تو موجود نہیں ہے اور یہ بھی سوال کیا جاتا ہے کہ آپ کتنی ورزش کرتے ہیں اور آپ کا وزن کتنا ہے۔

آپ کی موت کی تاریخ کا تعین کرنے کے لئے آپ کی موجودہ عمر اس گھڑی سے کاٹ لی جاتی ہے اور یوں یہ گھڑی باقاعدگی سے آپ کی موت کی گھڑیاں گننا شروع کر دیتی ہے۔ یہ گھڑی فروخت کے لئے انٹرنیٹ پر پیش کر دی گئی ہے جس کی قیمت49.99 ڈالر ہے۔

اس گھڑی کے موجد کا کہنا ہے کہ جب میرے دادا کا انتقال ہوا تو میرے ذہن میں خیال آیا کہ ہم سب کو اپنی موت کا علم وقت سے پہلے ہونا چاہئے۔

Comments

- Advertisement -