تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

زیادہ ٹی وی دیکھنے سے زندگی میں کمی کا خدشہ

میڈرڈ: اسپین میں ایک تحقیق کے نتجہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد دن میں دو گھنٹے ٹی وی دیکھتے ہیں، ان میں وقت سے پہلے مرنے کی شرح دن میں ایک گھنٹہ ٹی وی دیکھنے والوں کی نسبت چالیس فی صد زیادہ تھی، ہر روز ٹیلی ویژن کے سامنے تین سے چار گھنٹے گزارنے سے زندگی کا دورانیہ کم ہو سکتا ہے اور انسان وقت سے پہلے موت کے منہ میں جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ کم ٹی وی دیکھتے ہیں ان کی نسبت زیادہ ٹی وی دیکھنے والے زیادہ خطرے کا شکار ہو سکتے ہیں، ماہرین نے کہا کہ کسی بھی انسان کے لیے زیادہ بیٹھنا درست نہیں مگر گاڑی چلاتے وقت بیٹھنا یا پھر کمپیوٹر پر بیٹھنا اتنا نقصان دہ نہیں جتنا کہ ٹیلی ویژن کے سامنے دیر تک بیٹھنے سے نقصان ہوتا ہے۔

تحقیق دانوں نے اس تحقیق کے لیے 37 برس کی اوسط عمر کے لوگوں کے اعداد و شمار اکٹھا کرکے اس کا جائزہ لیا، ڈاکٹر میگیوئل گونزالز پیمپلونا میں یونیورسٹی آف نوارا سے منسلک ہیں اور اس تحقیق کی سربراہی کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس موضوع پر تحقیق اس لیے کی کیونکہ اس سے پہلے محض معمر افراد اور زیادہ دیر تک ٹیلی ویژن دیکھنے کے اثرات کا جائزہ لیا گیا تھا۔ مگر ہم یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ آیا نوجوانوں کو بھی اس عادت سے نقصان پہنچ سکتا ہے یا نہیں؟ ڈاکٹر میگیوئل گونزالز اور ان کی ٹیم کی جانب سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہر روز ٹی وی کے سامنے دو گھنٹے گزارنے سے انسان کی زندگی میں وقت سے پہلے موت کا 13 فی صد امکان بڑھ جاتا ہے۔

دوسری طرف اگر ہر روز ٹی وی کے سامنے تین گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت گزارا جائے تو پھر یہ شرح مزید بڑھ جاتی ہے۔ اس تحقیق کے لیے تحقیق دانوں نے 1999 سے لے کر اب تک 13,284 افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد دن میں دو گھنٹے ٹی وی دیکھتے ہیں ان میں وقت سے پہلے مرنے کی شرح دن میں ایک گھنٹہ ٹی وی دیکھنے والوں کی نسبت 40 فی صد زیادہ تھی۔

اس تحقیق میں جن افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ان کی روزمرہ زندگی کی عادات، کھانے پینے کی عادات، عمر، وزن، تمباکو نوشی اور ورزش کی روٹین جیسی چیزوں کا بھی تعین کیا گیا، تحقیق دانوں کے مطابق ان کی جانب سے کی گئی تحقیق کے نتائج یہ ثابت نہیں کرتے کہ ٹی وی دیکھنے سے انسان وقت سے پہلے مر سکتا ہے مگر ان دونوں چیزوں کے درمیان ربط ضرور پتہ چلتا ہے۔ یہ تحقیق جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع کی گئی۔

Comments

- Advertisement -