تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

زیتون کے تیل کا استعمال کینسر کے مہلک مرض سے بچا سکتا ہے

برطانیہ : زیتون کے تیل کی ایک نئی خوبی سامنے آگئی ہے، جس میں اسے کینسر کی بیماری کے خاتمے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جب کہ اس سے کسی قسم کے سائیڈ ایفکٹس کا بھی کوئی خطرہ نہیں۔ زیتون کے تیل کا استعمال کینسر کے وائرس کو بھی شکست دے سکتا ہے۔

ہاورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق زیتون کے تیل میں شامل جز کنٹھال کینسر کے خلیات کو ختم کرتا ہے اوراس سے صحت بخش خلیات متاثر نہیں ہوتے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ جز نقصان دہ خلیات میں جذب ہوکرایک پروٹین خارج کرتا ہے، جو ان نقصان دہ خلیات کے خاتمے کا کام کرتاہے۔ بلکہ ترقی یافتہ ممالک میں اب زیتون کے تیل سے معدے اورآنتوں کے کینسرکا علاج کیا جا رہا ہے۔.

سائنس دانوں نے زیتون کے تیل کے اس حیران کن فائدے کو جاننے کے لیے تیل میں موجود اینٹی آکسی ڈینٹ عنصر اولیو کینتھل کو زندہ کینسر سیل پر استعمال کیا جس سے کینسر سیل موت کا شکار ہوگئے بالکل اسی طرح جس طرح کیمو تھراپی کو کینسر سیل مارنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ زیتون کے تیل سے کینسر کے خلاف مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوجاتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ادھر کسی نے زیتون کا تیل پیا اور کینسر سیل مرنا شروع ہوگئے۔

محقین کا کہنا ہےکہ یہ بات تو واضح ہوگئی کہ زیتون کے تیل میں موجود اولیو کینتھل کینسر دشمن ہے جب کہ دلچسپ اور اہم بات یہ ہے کہ کیمو تھراپی کی طرح اس کے منفی اثرات جسم پر ظاہر نہیں ہوتے۔

کیمو تھراپی میں مریض سستی، متلی، بالوں کا گرنا اور بھوک کا ختم ہوجانا جیسی بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے لیکن زیتون کے تیل سے اس طرح کا کوئی بھی سائیڈ ایفکٹس سامنے نہیں آیا۔

اسی طرح زیتون کے تیل کا استعمال دل کے امراض، ذیابطیس ٹائپ ٹو، ہائی بلڈ پریشر اور الزائمر کا خطرہ کم کر دیتا ہے۔

Comments

- Advertisement -