تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سابق ایرانی نائب صدر رضا رحیمی کو5 سال قید کی سزا

تہران: سابق ایرانی نائب صدر رضا رحیمی کوکرپشن کا الزام ثابت ہونے پر پانچ سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے دور حکومت میں نائب صدر کی حیثیت سے کام کرنے والے محمد رضا الرحیمی کو عدالت نے غبن اور دھوکا دہی کے الزام میں جرمانے اور قید کی سزا سنائی ہے۔

سابق نائب صدر پر تین لاکھ چونسٹھ ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ پینسٹھ سالہ ایرانی نائب صدر کو حراست میں لیکر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس صدرحسن روحانی کے حکم پر ان کے پیشرو محمود احمدی نژاد کے دور میں قومی خزانے کی لوٹ مار میں ملوث اعلیٰ عہدیداروں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ان میں محمد رضا رحیمی بھی شامل تھے، ان پر بھی قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام کے تحت بند کمرے میں مقدمہ چلایا گیا۔

حال ہی میں ایران کی ایک عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا بھی اعلان کیا تھا تاہم رہائی سے قبل انہیں پانچ سال قید کا حکم دیا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس حکومت نے کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کے ایک بڑے نیٹ ورک کا انکشاف کرتے ہوئے کئی سابق اور حاضر سروس عہدیداروں کو حراست میں لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس نیٹ ورک میں مرشد اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے مقربین اور کئی رشتہ دار بھی ملوث پائے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -