اسلام آباد : سابق صدر پرویز مشرف کی سابق حکام کو شریک ملزم بنانے کی درخواست پر فیصلہ آج متوقع ہے، کیس کی سماعت آج اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں ہوگی۔
جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں جسٹس طاہر ہ صفدر اور جسٹس یا ور علی خان پر مشتمل خصو صی عدالت ملزم پرویز مشرف کے خلاف آئین کی خلاف ورزی کے مقدمہ کی 78 سماعتیں کر چکی ہے۔
پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے اس درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا کہ اکیلے پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ امتیازی سلوک ہے اسے ختم کیا جائے یا ان کے 600سول و فوجی مددگاروں اور معاونین کو بھی شریکِ ملزمان کے طور پر شامل کرکے ازسر نو مقدمہ دائر کرنے کے احکامات دیئے جائیں۔
Comments
- Advertisement -