تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سابق صدر پرویز مشرف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

کراچی: سابق صدر پرویز مشرف سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال و دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

ایم کیو ایم نے آل پاکستان مسلم لیگ سے پھر رابطہ کرلیا ہے، اے پی ایم ایل کے سربراہ اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی رہائش گاہ پر ایم کیو ایم کے وفد کی ایک ہفتے میں یہ دوسری ملاقات ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ،سندھ کے سیاسی حالات ،امن و امان ،سینیٹ کے انتخابات اور سندھ میں قائم ہونے والے نئے سیاسی اتحاد پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

متحدہ قومی موومنٹ کے وفد میں رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ڈاکٹرفاروق ستار ، سینیٹر بابر غوری ،روف صدیقی اور دیگر بھی شامل تھے ۔

ملاقات میں پرویز مشرف نے الطاف حسین کی جانب سے ہر مشکل وقت میں حمایت کرنے پر قائد ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کیا، ذرائع کے مطابق پرویز مشرف نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔

اس سے قبل سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف سے جمعرات کو ان کی رہائش گاہ پر متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال ،سندھ کے سیاسی حالات ،امن و امان ،سینیٹ کے انتخابات اور سندھ میں قائم ہونے والے نئے سیاسی اتحاد کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی ۔

اے پی ایم ایل کے ذرائع نے بتایا کہ پرویز مشرف نے ایم کیو ایم کے وفد کو دعوت دی کہ وہ سندھ میں قائم ہونے والے نئے سیاسی اتحاد میں شامل ہو کر عوام کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کریں۔

Comments

- Advertisement -