تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سال دو ہزار اٹھارہ تک توانائی بحران پر قابو پالیا جائے گا، وزیرِاعظم

کراچی: وزیرِاعظم نواز شریف نے کراچی میں نویں پاکستان ایکسپو کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے، سال دوہزار اٹھارہ تک توانائی بحران پر قابو پالیں گے۔

وزیر اعظم نے بین الاقوامی تجارتی نمائش ایکسپو پاکستان2015 کا افتتاح کیا، ایکسپو پاکستان کے دوران وزیرِ اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعت اور تجارت کیلئے پالیسوں کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا، پائیدار ترقی کیلئے آئندہ پچیس سال کی منصوبہ بندی کررہے ۔ آئندہ تین سال میں برآمدات کا حجم پچاس ارب روپے تک لے جایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سال 2013 سے 2014 کے دوران برآمدات 25 ارب دالرز کے لگ بھگ تھیں ، تاہم 3 برسوں میں برآمدات کو 50 ارب ڈالرتک پہنچا دیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹیکسٹائل پالیسی پرنظرثانی کی ہے، جس کے بعد ٹیکسٹائل برآمدات بھی 2019 تک 13 ارب ڈالر سے بڑھ کر 26 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ بیرونی سرمایا کاری کے فروغ کیلئے دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ ٹیکس کا نظام آسان بنایا جارہا ہے۔

وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ سال دو ہزار اٹھارہ تک توانائی بحران پر قابو پالیا جائے گا۔

نوازشریف کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ کسی کے ہاتھ میں برداشت نہیں کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ آپریشن ضربِ عضب ایک ٹھوس فیصلہ ہے کراچی آپریشن تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے شروع کیا تھا کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچائیں گے، ملک کےاندر بھی عسکریت پسندعناصر سےنمٹ رہے ہیں ہم نے ملک کو پُرامن بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نمائش کے افتتاح کے موقعے پر وزیرِاعظم نے برآمد کنندگان کو ایورڈز بھی دیئے ۔

اس موقعے پر وزیرِ تجارت کا کہنا تھا کہ یہ نمائش دنیا کو پاکستان کا اصل چہرہ دکھائے گی۔

Comments

- Advertisement -