تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سام سنگ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لئے خطرناک خبر

سیؤل: سام سنگ نے اپنے کسٹمرز کو خبردار کردیا ہے سام سنگ کے جدید ٹی وی اور کئی دیگر آلات  جس مین وائس ریکگنیشن فیچر موجود ہے ، انکے قریب اپنی گفتگو میں پرائیویٹ اور حساس باتوں سے گریز کریں کیونکہ آپ کا ٹی وی انہیں ریکارڈ کرکے کسی دور دراز ریکارڈنگ سسٹم میں پہنچا سکتا ہے۔

اگر کسٹمر کمپنی کے جدید ترین ساﺅنڈ ریکگنیشن ٹیکنالوجی کے حامل ٹی وی  استعمال کرتے ہوئے کسی ناپسندیدہ صورتحال سے بچنا چاہتا ہے تو اس کا واحد راستہ یہ ہے کہ سیٹنگ مینیو میں جاکر وائس ریکگنیشن کے فیچر کو ڈس ایبل کردیں۔

کمپنی نمائندہ کا کہنا تھا کہ اگر کسٹمر ان آلات کے قریب کوئی بھی بات کرتا ہے تو یہ آلات خود کار طریقے سے مطلوبہ آوازوں کو ریکارڈ کرکے تھرڈ پارٹی سرور پر پہنچا سکتا ہے۔

کمپنی نمائندہ کے مطابق  سام سنگ اپنے کسٹمرز کی پرائیویسی کو بہت سنجیدگی سے لیتی ہے لیکن جب کسٹمر وائس ریکگنیشن استعمال کرنے کے لئے رضا مندی ظاہر کرتا ہے تو اس کا ڈیٹا کسی تھرڈ پارٹی کے سرور پر بھیجا جاتا ہے، جو وائس کمانڈ سروس کو استعمال کرتے ہوئے ڈیٹا کی پہچان اور تلاش کا کام کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -