تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سانحۂ پشاور، دنیا بھر میں دعائیہ تقریب کا انعقاد اور شمعیں روشن

ترکی : سانحہ پشاور پر ملک بھر کی طرح دنیا بھرمیں دہشتگردی اس اندوہناک واقعے کی شدید مذمت کی گئی، سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کی شہادت پر ترکی میں بھی سوگ منایا گیا جبکہ بھارت کے اسکولوں میں دعائیہ تقریبات ہوئیں۔

ترک حکومت کی جانب سے سانحۂ پشاور پر ایک روز ہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا ، ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہا، ترک شہری معصوم طلباء کی شہادت پر غمگین تھے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں ۔

امریکی دارلحکومت میں پاکستانی کمیونٹی نے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا اور شمعیں روشن کیں، سانحۂ پشاور پر دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانی سوگ میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔ امریکی دارلحکومت واشنگٹن میں رہائش پذیر پاکستانی دہشت گردی کے خلاف ہاتھوں میں شمع اٹھائے سراپا حتجاج بن گئے۔

پاکستانی کمیونٹی نے ڈوپونٹ سرکل پرشمعیں روشن کرکے سانحۂ پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سمیت امریکی حکام نے بھی شرکت کی اور اپنے دکھ کا اظہار کیا۔

دوسری جانب بھارت کے اسکولوں میں بچوں نے سانحۂ پشاور کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا، احمد آباد میں بچوں نے متاثرین کیلئے دعا کی اور دہشتگردی کیخلاف ریلی نکالی۔

بہار میں بھکشوؤں نے سانحۂ پشاور کے شہداء کیلئے خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا، بھکشو بھوپال اور حیدر آباد دکن میں بھی طلباء سانحۂ پشاور کیخلاف ریلی نکالی اور اسکول پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی۔

Comments

- Advertisement -