تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

سانحہ شکارپور میں ملوث7ملزم گرفتار، ڈی آئی جی لاڑکانہ

لاڑکانہ: ڈی آئی جی لاڑکانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ شکارپور میں ملوث سات افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ سائیں رکھیو میرانی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام ایجنسیاں اور پولیس مشترکہ کام کررہی ہے، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ سکھر ، سی آئی ڈی پولیس کراچی اور تین اضلاع کے ایس ایس پیزپر مشتمل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی گئی ہیں، ٹیم جلد ملزمان تک پہنچ جائے گی۔

یاد رہے کہ شکار پور کی امام بار گاہ میں دھماکے سے کم از کم 57 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہوگئے تھے، یہ دھماکہ جمعے کو شکار پور کے علاقے لکھی در کی امام بارگاہ مولا علی میں ہوا ہے۔

سی آئی ڈی پولیس کی ٹیم نے شکار پور امام بارگاہ میں شواہد اکٹھے کئے، جس کے بعد وہ ابتدائی تحقیقات میں اس نتیجے پر پہنچے کہ دھماکہ خود کش تھا، انکا کہنا تھا کہ دھماکا اس وقت ہواجب دعامانگی جارہی تھی۔

سی آئی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خود کش حملہ آور کی عمر بیس سال تھی، جس نے پانچ سے چھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا۔

Comments

- Advertisement -