تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سانحہ ملتان کی تحقیقات کیلئے 3رکنی حکومتی کمیٹی تشکیل

لاہور: ملتان واقعے کی انکوائری کے لئے حکومتِ پنجاب نے سیکریٹری ماحولیات کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کردی جبکہ تحریکِ انصاف نے بھی پارٹی کے سینئر رہنما عمران اسماعیل کی سربراہی میں سات رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہیں۔

ملتان میں تحریکِ انصاف کے جلسے کے بعد مچنے والی بھگدڑ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی سات افراد کی موت کی تحقیقات کےلئے حکومت پنجاب نےتین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، سیکریٹری ماحولیات اقبال چوہان کمیٹی کی سربراہی کریں گے، دیگر ممبران میں ڈی آئی جی علی عامر ملک اور سپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شعیب اکبر شامل ہیں۔

کمیٹی ملتان واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے بھی سانحہ ملتان کی تحقیقات کے لئے سات رکنی کمیٹی قائم کر دی، جو سینئر رہنما عمران اسماعیل تحریکِ انصاف کی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے، سانحہ ملتان  کی ابتدائی رپورٹ تھانہ لوہاری گیٹ میں درج کرلی گئی ہے۔

گذشتہ روز قاسم باغ ملتان میں پاکستان تحریکِ انصاف کے جلسے کے بعد داخلی اور خارجی راستوں پر بد انتظامی کے نتیجے میں بھگدڑ مچنے اور شدید گرمی کی وجہ سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیسے ہی خطاب ختم کیا تو جلسے میں موجود ہزاروں افراد نے اسٹیڈیم کے آزادی گیٹ سے باہر نکلنا چاہا تاہم وہاں بھگڈر مچ جانے سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد دم گھٹنے سے بے ہوش اور زخمی ہوگئے۔

چوہدری برادران نے سانحہ ملتان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن افسوسناک واقعے کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دے۔

Comments

- Advertisement -