تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سانحہ واہگہ بارڈرکا مقدمہ تھانہ باٹا پورمیں درج

لاہور: سانحہ واہگہ بارڈرکا مقدمہ تھانہ باٹا پورمیں درج کرلیا گیا ہے، خودکش حملے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے کیلئے پچیس سے تیس کلوگرام بارود استعمال کیا گیا۔

لاہور میں سانحہ واہگہ بارڈر کا مقدمہ تھانہ باٹا پور میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ رینجرز کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔

واہگہ بارڈر خودکش حملے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے کیلئے پچیس سے تیس کلوگرام بارود استعمال کیا گیا، پولیس کو خودکش حملہ آور کا سر اور جسم کے دیگر اعضاء مل گئے ہیں، جس سے لگتا ہے کہ حملہ آور کی عمر بیس سال کے لگ بھگ ہے۔

خودکش حملہ آور کے جسم کے نمونے ڈی این اے کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے جمعرات کو واہگہ میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کا اظہار کر دیا تھا، رپورٹ تمام ایجنسیوں اور وزارتِ داخلہ کو بھجوادی گئی تھی۔

بی ڈی ایس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -