تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ساکشی مہاراج کو چار بچے پیدا کرنے کا بیان کافی مہنگا پڑ گیا

دہلی: انتہا پسند اور متنازع ہندو رہنماء ساکشی مہاراج کو چار بچے پیدا کرنے کا بیان کافی مہنگا پڑ رہا ہے۔

بی جے پی رہنما ساکشی مہاراج نے ہندودھرم بچانے کیلئے خواتین کو چار بچے پیدا کرنے کا مشورہ دیا تھا، جس پر میڈیا نے ان کا ناک میں دم کر ڈالا اور انہیں اپنی جان چھڑانا مشکل نظر آرہی ہے۔

ساکشی مہاراج کا کہنا ہے کہ گھر کا معاملہ ہے اس میں میڈیا کو کیا، ساکشی مہاراج نے دنیا کی واحد ہندو مملکت کو  مشورہ دیا، جہاں پہلے ہی کروڑوں لوگوں کو سر چھپانے کی جگہ میسر نہیں، اپوزیشن نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وطن دشمن قرار دے ڈالا ہے۔

  ساکشی مہا راج کا تعلق ایک ایسی جماعت سے ہے جس کی نس نس میں مسلمانوں دشمنی رچی بسی ہے ، موجودہ وزیرِاعظم نریندر مو دی کے سانحہ گجرات میں کردار سے سب ہی واقف ہیں۔

یاد رہے کہ ساکشی مہاراج نے اپنے ایک خطاب میں کہا تھا کہ دس بیویاں اور چالیس بچوں والی سوچ بھارت میں کارآمد نہیں لیکن ہندو دھرم کی حفاظت کے لئے ہر ہندوستانی عورت کو کم از کم چار بچے پیدا کرنا ضروری ہے۔

Comments

- Advertisement -