تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سخت سیکیورٹی حصار ، یومِ عاشور کے جلوس نکلنا شروع

کراچی:  دس محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا، پولیس اور رینجرز کی جانب سے سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔

لاہور میں نثار حویلی سے برآمد ہونے والا یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ہال پہنچ چکا ہے، عزادار حسین سید شہداء کی عظیم شان قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عزاداری کر رہے ہیں۔

کوئٹہ میں دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے بر آمد ہوگیا ہے۔

گوجرانوالہ میں امام بارگاہ حیدری روڈ سے شہر کا پہلا جلوس برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے ، سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔
یوم عاشور دس محرم کو نواسہ رسول ﷺ اور انکے رفقاء کی میدان کربلا میں عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ضلع بھر میں علم ، ذوالجناح اور تعزئے کے ستانوے ماتمی جلوس برآمد ہونگے اورستاسی مجالس منعقد کی جائیں گی، اس وقت شہر میں پہلا جلوس امام بارگاہ حیدری روڈ سے برآمد ہو چکا ہے ، جلوس سے قبل یہاں پر مجلس جاری تھی جو گذشتہ شب سے شروع کی گئی تھی۔

جلوس کا آغاز ذولجناح کی آمد پر ہوا جس کے بعد عزاداروں نے زنجیر زنی بھی کی ، اب یہ جلوس اپنے قدیمی مقررہ راستوں حیدری روڈ ، انڈر پاس ، جی ٹی روڈ پر رواں دواں ہے جس کے بعد یہ جلوس گوندلانوالہ چوک سے ہوتا ہوا گھنٹہ گھر پہنچے گا جہاں پر مرکزی مجلس منعقد کی جائے گی۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ،پولیس کے مسلح اور چاک و چوبند جوان جلوس کے ہمراہ تھے جو جلوس پر کڑی نگرانی رکھنے کے علاوہ جلوس میں داخل ہونے والے ہر شخص کی سخت چیکنگ کر رہے ہیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو اہلکاروں کی ٹیمیں بھی جلوس کے ہمراہ  ہیں۔

ملک کے دیگر شہر وں کی طر ح ہزارہ ڈویثرن کے صدر مقام ایبٹ آباد میں بھی یوم عاشور نہایت احترام سے منایاجا رہا ہے، ذولجناح اور علم کے مر کزی جلوس مر کزی امام بارگاہ  ڈگی محلہ سے بر آمد ہوئے، جو اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں۔

زائرین سینہ قوبی اور ماتم کرنے میں مصروف ہیں،عزاداران حسین کینٹ چوک میں نماز ظہرین ادا کرنے کے بعد جناح چوک میں زنجیر زنی کریں گے جبکہ جلوس کے اختتام پر مذہبی اسکالر ڈاکٹر حسنین رضا خطاب کریں گے۔

زائرین کیلئے تاجروں اور امن کمیٹی نے جگہ جگہ پر سبیلیں لگائی ہیں۔جلوس کے راستوں پر سیکو ر ٹی کے سخت تر ین انتظامات کئے گئے تھے،جلوس کے لئے ایک ہزار پولیس اہلکارتعینات کئے گئے ہیں جبکہ شہر کو مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -