تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سرخ رنگ کے اثرات

سرخ رنگ کو تازگی، توانائی، صحت، جنسیت کے علاوہ حیات اور موت دونوں قسموں کی علامات کے طور پر دیکھا جاتا ہے، سرخ شاید سب سے زیادہ متاثر کرنے والا رنگ ہے جو دفتر میں آپ کے کام سے لے کر ذاتی تعلقات تک کو متاثر کرتا ہے۔

ملک برطانیہ کے تاج میں جڑے لال رنگ سے لے کر ایمسٹرڈم کے ریڈ لائٹ ایریا تک آج سرخ کے مختلف شیڈز کو اقتدار، جارحیت اور جنس کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے، رنگوں کی نفسیات‘ کے مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ سرخ رنگ کا ہمارے موڈ، خیالات اور کام پر گہرا اثر ہوتا ہے۔

سرخ رنگ زیب تن کرنے سے آپ کی فیزیا لوجی یا حرکات و سکنات اور ہارمون کے توازن پر تو اثر ہوتا ہی ہے لیکن کھیل کے میدان میں کارکردگی پر بھی اس کا اثر دیکھا گیا ہے۔

سرخ رنگ کے توانائی سے تعلق کی بہترین مثال شاید منڈرل بندر ہے، رفتہ رفتہ غصے میں ناک کا سرخ ہونا طاقت و قوت کی علامت بن گیا۔ منڈرل بندر شاید اس کی بہترین مثال ہے کیونکہ جتنا صحت مند بندر ہوگا اتنا ہی شوخ اس کی ناک کا لال رنگ ہوگا۔

میںونورسٹ آف ڈرہم کے ماہرین نفسیات رسل ہل اور رابرٹ بارٹن نے تحقیق شروع کی کہ کیا انسانوں میں بھی ایسا ہوتا ہے کیونکہ انسان بھی ’غصے میں لال‘ ہو جاتے ہیں، ہل اور بارٹن نے سنہ 2004میں ہونے والے اولمپکس میں کھلاڑیوں کے لباس پر تحقیق کی، باسکنگ اور تائے ونڈو کے کھیل میں کی جانے والی تحقیق  کے مطابق سرخ رنگ کے کپڑے پہننے والے کھلاڑیوں کے جیتنے کا امکان پانچ فیصد زیادہ تھا۔

ہل کا کہنا تھا کہ سرخ رنگ کے کپڑے آپ کو اچھا کھلاڑی نہیں بنا دیتے ہیں لیکن جب آپ کا مقابلہ برابر کے حریف سے ہو تو یہ جیت اور ہار کے توازن کو متاثر کرتے ہیں، فٹبال کے میدان پر تحقیق سے پتہ چلا کہ اگر گول کیپر نے لال رنگ پہنا ہوا ہے تو پینلٹ شوٹ آؤٹ میں اس کے خلاف گول کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

یونیورسٹی آف روچسٹر کے اینڈریو ایلیٹ کا کہنا تھا کہ سرخ رنگ پہننے والے اپنے آپ کو زیادہ ڈومینینٹ یا غالب سمجھتے ہیں۔ جس سے دل کی دھڑکن اور ٹسٹسٹرون کی مقدار بڑھ جاتی ہے، بعض فیشن ماہرین کے مطابق لال ٹائی پہننے سے دفتر میں اثر و رسوخ اور بااختیار ہونے کا احساس ہوتا ہے مگر سرخ رنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی جارحیت کے منفی اثرات بھی ہوسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -