تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سرعام کی ٹیم نے ریلوے کے ذریعے ناجائز اسلحے کی فراہمی کا راز فاش کردیا

لاہور: تحقیقاتی رپورٹنگ جرم بن گئی،پاکستان ریلوےغیر قانونی اسلحہ کی منتقلی میں ملوث، راز فاش کرنےپرسرعام کی ٹیم کو دھرلیا،اقرارالحسن سمیت سرعام کی ٹیم کےخلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔

سرعام کی ٹیم نے ریلوے کے ذریعے ناجائز اسلحے کی فراہمی کا راز فاش کردیا، ریلوے حکام نے پیسے لیکر سامان کراچی سے لاہور بھیج دیا، سرعام کی ٹیم نے انکشاف کیا کہ ریلوے میں کوئی دیکھنے والا نہیں ہے کونسا سامان بھیجا جارہا ہے ۔

سرعام کی ٹیم نے پولیس کو بلا کر چہرہ دکھیا تو ریلوے انتظامیہ سیخ پا ہوگئی، پہلے تو دھمکیاں دیں اور پھر سرعام کے ٹیم کو تھانے میں بند کروادیا، بات اسی پر ختم نہیں ہوئی بلکہ سرعام کی کی ٹیم کے رپورٹرز اور پروڈیوسرز کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ بھی بنادیا گیا، جس میں ناجائز اسلحے کی اسمگلنگ کی دفعات بھی شامل ہیں، مقدمے میں اینکر پرسن اقرار الحسن اور رپورٹر آصف قریشی کو نامزد کیا گیا ہے۔

کراچی سے اسلحہ و با رود بذریعہ ریل لا ہور روانگی، اے آر وائی نیوز کے پر وگرام سرعام میں اس کے انکشاف کے بعد یہ سوال ایک مرتبہ پھر شد و مد کے ساتھ اٹھا کہ شہر میں اسلحہ و بارود آتا کہاں سے ہے؟ کراچی میں نہ کو ئی اسلحہ بنا نے کی فیکٹری ہے اور نہ ہی بارود بنا نے کا کا رخا نہ شہر میں داخل ہو نے کےسمندری اور خشکی کے تمام راستوں پر قانون نا فذ کر نے والے اداروں کے جا بجا چیک پو سٹ بھی مو جود ہیں لیکن اسلحہ کی آمد ہے کہ اس میں اضا فہ ہی ہو تا جا رہا ہے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کرپشن دکھانےپرسرعام کی ٹیم کوشاباش ملنی چاہیےتھی۔

سیاسی جماعتوں، وکلا اور سول سوسائٹی کا سرعام کی ٹیم کا فوری رہائی کا مطالبہ کردیا، پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ وزیرریلوے سعد رفیق کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

سرعام کی ٹیم سےاظہاریکجہتی کےلیے صحافی بڑی تعدادمیں ریلوےاسٹیشن پہنچ گئے،جس کے بعد صدرپی ایف یوجےراناعظیم نے مقدمے کی فوری واپسی کامطالبہ کردیا۔

Comments

- Advertisement -