تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سرگودھا: مزید دو بچے ڈسٹرک ہسپتال میں دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 21ہوگئی

سرگودھا: سرگودھا ڈسٹرکٹ اسپتال میں معصوم بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ رات مزید دو بچے دم توڑ گئےجس کےبعد مرنے والے بچوں کی تعداد اکیس ہوگئی ہے۔

سرگودھا میں اٹھارہ نومبرکی رات سے بچوں کی اموات کا شروع ہونےوالا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ گزشتہ رات بھی مزید دو معصوم کلیاں مرجھا گئیں، جس کے بعد مرنے والےشیرخوار بچوں کی تعداد اکیس تک جاپہنچی ہے۔

وزیراعلیٰ کی تحقیقاتی ٹیم نےایم ایس اسپتال سمیع اقبال کو اموات کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے معطل کردیا ہے اوران کی جگہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نجم الحسن کاظمی کو مقررکیا گیا ہے تاہم اسپتال آنےوالوں کا کہناہے کہ ایم ایس کی معطلی کے بجائے اسپتال میں علاج پر توجہ دی جائے تو معصوم بچوں کی ہلاکتیں رک سکتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -
Abdul Rasheed
Abdul Rasheed
honda1234