تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

سزائے موت کے 4مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

لاہور: ملک بھر میں سزائے موت پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے، ساہیوال،سرگودھا ، میانوالی اور اٹک میں چار مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔

عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید چار مجرم انجام کو پہنچے، سرگودھا سینٹرل جیل میں علی الصبح مجرم محمد خان کو پھانسی دے دی گئی، مجرم نے انیس سو اٹھانوے میں کراچی میں ڈکیتی کےدوران مزاحمت کرنے پر دو خواتین کو قتل کردیا تھا۔

میانوالی سینٹرل جیل میں مجرم خضر حیات کو پھانسی پر لٹکایا گیا، خضر حیات نے انیس سو اٹھانوے میں ایک بچے کی جان لی تھی۔

ساہیوال سنٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی محمد سرور کو پھانسی دی گئی ،مجرم نے انیس سو ترانوے میں غیرت کے نام پر دوست کی ماں کا قتل کیا تھا۔

اٹک سینٹرل جیل میں دو افراد کے قاتل کو پھانسی پر لٹکایا گیا، پولیس نے پھانسی کے بعد مجرمان کی میتیں لواحقین کے حوالے کردیں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 16 دسمبر کو پشاور آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا ، جس کے نتیجے میں 132 بچوں سمیت 141 افراد شہید ہوگئے تھے ، جس کے بعد وزیرِاعظم نے پھانسی پر عملدرآمد کا حکم دیا تھا، اب تک 142 مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -