تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سلمان خان کو5 سال قید کی سزا سنا دی گئی

ممبئی: سپر اسٹار سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔


ممبئی پولیس نے سلمان خان کو حراست میں لے لیا


 ہٹ اینڈرن کیس میں ممبئی عدالت نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو پانچ سال قید کی سزا سنادی، عدالت نے 12 سال پرانے ہٹ اینڈ رن کیس میں اداکار سلمان خان کو غیرارادی قتل کا مجرم قرار دے دیا، جس کے بعد انھیں حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ سلمان خان کے ڈرائیور کو بھی غلط بیانی پر سزا ہوسکتی ہے۔


بھارتی عدالت نے سلمان خان کو مجرم قرار دیدیا


عدالت کا کہنا تھا کہ سلمان خان پر عائد الزامات ثابت ہوگئے ہیں، حادثے کی رات سلمان خان نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہے تھے۔

سرکاری وکیل نے عدالت سے زیادہ سے زیادہ سزا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سزا ایسی ہونی چاہیئے جو سب کیلئے سبق آموز ہو۔

ستمبر دوہزار دو ہٹ اینڈ رن کا مقدمہ قائم ہوا تھا، دبنگ خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت گاڑی سلمان نہیں ان کے ڈرائیور چلا رہے تھے۔

واضح رہے کہ 2002 میں سلمان خان کی گاڑی سے پانچ افراد کچلے گئے تھے، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے تھے۔

 اس سے قبل 27 مارچ کو عدالت میں بیان دیتے ہوئے  سلمان خاں کا کہنا تھا کہ میں نشے میں نہیں تھا اور نہ ہی گاڑی چلا رہا تھا. ڈرائیونگ سیٹ پر میرا ڈرائیور اشوک تھا جب یہ حادثہ ہوا۔


جیل کی ہوا کھانے والے بالی وڈ کے مشہورفلمی ستارے


بعدازاں 31 مارچ کو سلمان کے ڈرائیور اشوک سنگھ نے خود ڈرائیونگ سیٹ پر ہونے کا اعتراف کیا، سلمان کے ڈرائیور نے عدالت میں کہا کہ پولیس میرا یقین نہیں کر رہی تھی اس لیے میں اتنے سال خاموش رہا لیکن اس دن گاڑی میں ہی چلا رہا تھا۔

اس کے علاوہ سلمان کے وکیل نے یہ بھی کہا تھا کہ جس آدمی کی موت ہوئی وہ گاڑی کی ٹکر سے نہیں مرا بلکہ کرین سے گاڑی اٹھاتے وقت زخمیوں پر گاڑی گر جانے سے ہلاک ہوا۔

تاہم بہت سے عینی شاہدین سلمان خان اور ان کے ڈرائیور کے بیانات سے متفق نہیں تھے۔

سلمان خان نے اب تک 80 سے زائد ہندی فلموں میں اداکاری کی ہے، ان کی متعدد فلمیں جن میں ’دبنگ‘، ’ریڈی‘، ’باڈی گارڈ‘، ’ایک تھا ٹائيگر‘، ’میں نے پیار کیا‘، ’ہم آّپ کے ہیں کون‘ وغیرہ زبردست ہٹ رہیں۔

خیال رہے کہ سلمان خان پر راجستھان میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران غیر قانونی طور پر ہرن کا شکار کرنےکے الزام میں بھی مقدمہ چل رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -