تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سندھ کا 7کھرب 40ارب روپے مالیت کا بجٹ پیش کردیا گیا

کراچی: صوبہ سندھ کیلئے آئندہ مالی سال 16۔2015 کا  7کھرب 40ارب روپے مالیت کا بجٹ  اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیرِصدارت بجٹ اجلاس کا آغاز ہوا، صوبائی وزیرِخزانہ مراد علی شاہ نے بجٹ پیش کیا۔

بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کے لیے 214 ارب روپے جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 503 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ تعلیم کے شعبے کے لیے 144 ارب 67 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ترقیاتی منصوبوں کے لیے بجٹ میں 177 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ بنیادی ڈھانچے کی مرمت اور بحالی کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 727 ارب روپے رکھا گیا ہے۔

ٹیکس ہدف 126 ارب روپے جبکہ ایف بی آر کی وصولیوں کا تخمینہ 432 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ پنشن کی مد میں 45 ارب روپے ادا کیے جائیں گے۔

صحت کے شعبے کے لیے 57 ارب روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ اس سال ایک سو چھبیس ارب روپے کے ٹیکس وصول کئے جائیں گے ۔

سندھ کو آئندہ مالی سال کے دوران وفاق سے 482 ارب روپے ملیں گے ۔ صوبے کی اپنی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 124 ارب روپے تجویز ہے ، صوبہ نان ٹیکس محاصل سے 19 ارب 50 کروڑ روپے حاصل کرے گا۔

انھوں نے بتایا کہ منصوبوں پر غیرملکی امداد کا تخمینہ 26 ارب 98 کروڑ روپے لگایا گیا۔ صوبہ ڈائریکٹ ٹیکس سے 99 ارب 55 کروڑ حاصل کرے گا ، سندھ ان ڈائریکٹ ٹیکس سے 81 ارب حاصل کرے گا ۔

سید مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ سندھ اسمبلی کے لئے ترقیاتی بجٹ میں ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کے لئے 3 ارب ، ویمن ڈویلپمنٹ کیلئے ترقیاتی بجٹ 40 کروڑ روپے ، سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کیلئے ترقیاتی بجٹ میں 9 ارب مختص کیے گئے ہیں۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد ، کراچی کے لئے بجٹ میں 48 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے ۔ امن وامان کے لیے بجٹ میں ساڑھے 63 ارب روپے ، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کا مجموعی حجم 49 ارب 73 کروڑ رکھا گیا ۔

کراچی کے منصوبوں میں کے فور،ایس تھری، ویسٹ مینجمنٹ کا پیکج شامل کیا گیا ہے ۔ کراچی میں دو میٹرو ریل ٹرانزٹ بھی تیار کیے جائیں گے۔

مقامی حکومتوں کے لئے 52ارب 39 کروڑ ، نئی سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے لئے 22 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -