تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

‘کارکنان اٹھو اور ظلم کے بُت گراکر سندھ کے حقوق چھین لو’

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سندھ حقوق مارچ سے متعلق کارکنان کے نام اہم پیغام جاری کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ حقوق مارچ وہ تحریک ہے جس کا انتظار سندھ کی زمین کو تھا۔

فواد چوہدری نے کارکنان کو پیغام دیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں اٹھو، ظلم کے بت گرا کر سندھ کے حقوق چھین لو۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی اور علی زیدی کی قیادت میں ‘ سندھ حقوق مارچ’ کا آغاز 26 فروری کو سندھ کے شہر گھوٹکی سے کیا جو سندھ کے کئی شہروں سے ہوتا ہوا اس وقت حیدرآباد میں موجود ہے۔

شیڈول کے مطابق مارچ قاسم چوک سے ہوتا ہوا کوٹری اور بعد ازاں اپنی منزل کراچی پہنچے گا، کراچی پہنچنے پر مرکزی قائدین شہر کے مختلف مقامات پر کارکنان سے خطاب کریں گے۔

مارچ کو خوش آمدیدی کے لئے کراچی کے مختلف علاقوں میں استقبالیہ کیمپ لگ ہیں جو مارچ کا استقبال کرینگے، پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ کراچی پہنچنےپر آئندہ کےلائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائےگا۔

Comments

- Advertisement -