تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

سیالکوٹ: فائرنگ سے ایم کیوایم عہدیدار جاں بحق

سیالکوٹ :ایم کیوایم سیالکوٹ کے ضلعی نائب صدر باؤ محمد انور مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پنجاب حکومت سے واقعی کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم سیالکوٹ کے سینئر کارکن باؤ محمد انور سیالکوٹ میں شہاب پورہ روڈ پر اپنے ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح دہشت گردوں نے با قاعدہ شناخت کے بعد ان پر گولیاں برسا دیں ۔

باؤ محمد انور کو کئی گولیاں لگیں، جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے جبکہ گولیوں کی ذد میں آکر ریسٹورنٹ کے دو ملازم منیر اور یونس بھی شدید زخمی ہوگئے، واقعہ پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مذمت کا اظہار کیا اور حکومتِ پنجاب سے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

الطاف حسین ایم کو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیاسی کارکنوں کے قتل کے واقعات حکومتِ پنجاب کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، دہشتگردوں نے باؤ انور کو نشانہ بنایا، پولیس چند فاصلے پر کھڑی تھی، قاتلوں کو پکڑنے کے بجائے پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن باؤ محمد انور شہید کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے، باؤ محمد انور کی شہادت سے ایم کیو ایم پنجاب کے ایک سرگرم اور سینئرساتھی سے محروم ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -