تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بالٹی مور: سیاہ فام شہری کی ہلاکت، 6 پولیس اہلکار کے خلاف فردِ جرم عائد

بالٹی مور: سیاہ فام امریکی شہری فریڈی گرے قتل کے الزام میں بالٹی مور کے چھ پولیس اہلکاروں کے خلاف فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔

میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے چیف پراسیکیوٹر نے اعلان کیا ہے کہ فریڈی گرے کی گرفتاری میں ملوث پولیس افسران پر مجرمانہ الزامات کی کئی ممکنہ وجوہات موجود ہیں اور کہا کہ میڈیکل ایگزامنر کے مطابق موت پولیس حراست میں واقع ہوئی، جو قتل کے مترادف ہے۔

ریاستی اٹارنی میریلین موسبے نے میڈیا سے خطاب میں کہا کہ فریڈی گرے نے پولیس وین جاتے ہوئے گردن میں گہرے زخم کو جھیلا، وہ طبی امداد کے لئے پکارتا رہا لیکن متعلقہ افسر نے اسے طبی امداد فراہم کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا۔

مَوسبے کے مطابق فرَیڈی گرے کی ہلاکت اور سیکنڈ ڈگری قتل کے سلسلے میں مقامی پولیس کے جن چھ افسران پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔

بالٹی مور پولیس کے خلاف غیرارادی قتل،حملہ آور ہونا، دفتر میں نامناسب رویہ برتنا اور غیرقانونی حراست میں رکھے جانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

فرَیڈی گرے کو بارہ اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا اور ایک ہفتے بعد اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔

خیال رہے کہ سیاہ فام امریکی شہری فریڈی گرے کی ہلاکت کے بعد بالٹی مور میں پرتشدد احتجاج ہوئے جس کے بعد شہر میں ایمرجنسی کا نفاذ بھی کرنا پڑا۔

امریکی صدر باراک اوباما  کا کہنا تھا کہ یہ امر انتہائی ضروری ہے کہ فرَیڈی گرے کی ہلاکت کے سلسلے میں تمام حقائق سامنے لائے جائیں اور سچ کو پوری طرح بے نقاب کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -