تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

سینے کی جلن اور تیزابیت سے بچنے کے 15 گھریلو نسخے

تیزابیت کے سبب سینے میں پیدا ہونے والی کی جلن ایک ایسی پریشانی ہے جو کہ عموماً ہرشخص کے کبھی نا کبھی اور بعض کو عموماً درپیش رہتی ہے۔ سینے کی جلن کی بنیادی وجہ تیزابیت ہی ہے جب آپ کا پیٹ خوراک کو ہضم کرنے سے انکارکردیتا ہے تو خوراک کو ہضم کرنے والا تیزازب آپ کے کھانے کی نالی میں آجاتا ہے جس سے آپ کو سینے میں اور بعض اوقات حلق میں بھی جلن محسوس ہوتی رہتی ہے۔ یہ توممکن ہے کہ آپ کو جلن نا ہو لیکن تیزابیت کی شکایت ہو لیکن ایسا ممکن نہیں کہ جلن بغیر تیزابیت کے ہوجائے۔ وہ افراد جنہیں کبھی کبھار یہ مسئلہ درپیش آتا ہے اور وہ ڈاکٹر کے پاس نہیں جانا چاہتے ان کے لیے پیشِ خدمت ہیں 15 ایسے طریقے جن کے ذریعے آپ تیزابیت اور سینے کی جلن پر فوری قابو پاسکتے ہیں۔

کھانے کا سوڈا


آدھا چمچ کھانے کا سوڈا آپ کی مشکل آسان کرسکتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ہاضمے کے لئے پیدا ہونے والے تیزاب میں شامل ہوکر اسکی تیزابیت ختم کردیتا ہے۔ آدھا چمچ کھاانے کا سوڈا ایک گلاس پانی میں اچھی طرح سے حل کیجئے اور اسے پی لیجئے کچھ ہی دیر میں آپ کے سینے میں جلن کا تاثرجاتا رہے گا۔ یاد رہے کہ یہ نسخہ ایک ہفتے سے زیادہ استعمال نا کیجئے۔

ایلو ویرا کا جوس


گوارکندل یا ایلویرا کا پودا جلن کے علاج کے لئے ایک بہترین قدرتی شے ہے یہ ناصرف سورج سے جھلسنے میں کارآمد ہوتا ہے بلکہ سینے کی جلن میں بھی بہترین دوا ہے۔ آدھا کپ ایلو ویرا کاوجوس کھانے سے پہلے استعمال کیجئے اور سینے کی جلن سے نجات پائیے۔ ایلویرا ایک قدرتی دست آور ہے لہذا ایلویرا کا جوس خریدتے وقت ایسا برانڈ منتخب کیجئے جس میں س لیکزیٹو یعنی دست آور مادہ ختم کیا جاچکا ہو۔

چیونگم


جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کھانے کے بعد آدھا گھنٹا چیونگم کا استعمال خوراک کے انضہام کے لئے پیدا ہونے والے تیزاب کو ختم کرتا ہے ۔ اس مقصد کے لئے شوگر فری چیونگم استعمال کرنی چاہیئے

اپنی تھوڑی اوپررکھئے


سینے کی جلن رات میں عموماً شدید ہوجاتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ لیٹتے ہیں تو کششِ ثقل کے سبب آپ کے پیٹ میں موجود تیزاب آپ کے کھانے کی نالی میں آجاتا ہے۔ اس کا آسان علاج یہ ہے کہ اپنے بسترکے سرہانے کے پائے کسی لکڑی کے ٹکڑے کے ذریعے 6 انچ اوپرکردیں۔ ایک اور اہم بات وہ یہ کہ کبھی بھی رات کےکھانے کے تین سے چار گھنٹے بعد تک سونے کا قصد نا کریں۔

کیا کیسے اورکب


کھانے کھاتے ہوئے ککبھی بھی بڑے نوالے نا لیں بلکہ ہمیشہ چھوٹے نوالے بنائیں اور انہیں آہستگی سے چباکر حلق سےاتاریں ، یاد رکھئے معدے کے دانت نہیں ہوتے

اپنی خوراک کا معائنہ کیجئے کہ کس شے کے سبب آپ کو تیزابیت ہورہی ہے اکثر اوقات ٹماٹر، ترش پھلوں اور چٹ پٹی اشیا تیزابیت کا سبب بنتی ہیں، ان سے پرہیز کرکے بھی آپ تیزابیت ےس محفوظ رہ سکتے ہیں۔

کھانے کے فوراً بعد کبھی بھی سونے کے لئے نہیں لیٹنا چاہئیے بلکہ معدے کو اپنا کام کرنے کے لئے کچھ وقت دینا چاہئے۔

سیب اورکیلا


سیب اور کیلے کا استعمال تیزابیت کے خلاف انتہائی موثر اور آسان طریقہ ہے دن میں چند کیلوں کا استعمال یا سونے سے چند گھنٹوں قبل ایک سیب کا استعمال آپ کو تیزاب کی شکایت سے نجات دلا سکتا ہے۔

ادرک کی چائے


کھانے سے 20 منٹ قبل ایک کپ ادرک کی چائے آپ کو تیزابیت سے مھحفوظ رکھ سکتی ہے اوراس کا طریقہ کار انتہائی آسان ہے ادرک کے تین چھوٹے ٹکڑے دو کپ پانی میں آدھا گھنٹہ ابال کراسے ٹھنڈا کیجئے اورکھانے سے 20منٹ پہلے استعمال کیجئے۔

ڈھیلے کپڑوں کا استعمال کیجئے


تنگ کپڑوں کے استعمال سے گریز کیجئے اگر آپ کے پیٹ کے گرد بیلٹ کس کر بندھی یا آپ کی قمیض یا جینز بہت چست ہے تو تو آپ کو تیزابیت کی شکایت ہوگی لہذا تنگ کپڑوں کو ترک کرکے نارمل کپڑے استعمال کیجئے۔

سگریٹ نوشی اورشراب


سگریٹ اور شراب کا استعمال آپ کے نظامِ انہضام کو کمزور کرتا ہے لہذا اسے ترک کردینا ہی بہترہے۔ ان دونوں اشیا میں شامل الکحل اور نیکوٹین آپ کے جسم کے تمام امور کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے اگرآپ شراب نوشی یا سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا ہیں تو اسے ترک کیجئے اور دیکھئے کس طرح آپ کا ہاضمہ درست ہوگا۔

اپنا وزن کم کیجئے


اگر آپ کا وزن آپ کی عمراورجسامت سے مناسبت نہیں رکھتا تو پھرآپ کو تیزابیت کی شکایت ہوگی اورساتھ ہی دیگربیماریاں بھی لاحق ہوں گی لہذا اپنے وزن پرخصوصی توجہ دیتے ہوئے اسے کنٹرول میں لائیے تاکہ تیزابیت کے ساتھ ساتھ آپ امراض قلب، بلڈ پریشر، اور دیگر بیماریوں سے بھی محفوط رہیں۔

سرسوں کا استعمال


سرسوں کا استعمال انسانی صحت کے لئے بے پناہ مفید ہے اور اس کا استعمال تیزابیت میں بھی بے پناہ مفید ہے۔ ایک چمچہ اعلیٰ کوالٹی کا پیلا سرسوں آپ کو تیزابیت سے فوری نجات دلا سکتا ہے بس ہمت کیجئے اور ایک چائے کا چمطہ پی جائیے اوراس کا کمال دیکھئے۔

بادام کا استعمال


بادام ایک بے پناہ مقوی غذا ہے اور کھانے کے بعد چند باداموں کا استعمال آپ کے نظامِ انہضام کو قوت بخشتاہے اور تیزابیت سے نجات دلا کر سینے کی جلن میں آرام دلاتا ہے۔

بابونہ یا کیمومائل


کیمومائل یا بابونہ کی چائے کا استعمال بھی آپ کی صحت پر بے حد مفید اثرات مرتب کرتا ہے اس کے استعمال سے آپ کے اعصاب پر سے دباؤ ختم ہوتا ہے اور انظام انہضام بھی درست طریقےسے اپنے افعال انجام دینے لگتا ہے۔ جب بھی آپ سونے کا ارادہ کریں تو ایک کپ کیمومائل کی چائے آدھا گنٹا قبل ضرور استعمال کیجئے۔ ایک چمچ کیمومائل کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈالئے اور ساتھ میں ذائقے لے لئے نیبو یا شہد شامل کیجئے اور جوش دے کر نوش کیجئے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں