تازہ ترین

سیکیورٹی اداروں کی کراچی میں کارروائی، پانچ دہشت گرد ہلاک

کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران پانچ دہشت گرد مارے گئے،اورنگی ٹاؤن، بلدیہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

کراچی میں دہشت گردوں کیخلاف پولیس نے گھیرا تنگ کردیا۔ کراچی اورنگی ٹاؤن کےعلاقےطوری بنگش کالونی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نےخفیہ اطلاع پرایک گھر پرچھاپہ مارا۔

جہاں چھپے ہوئےملزمان نےسی ٹی ڈی کےاہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ مقابلےکے دوران دودہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ انچارچ سی ٹی ڈی کے مطابق گھر کی تلاشی کے دوران ایک تیار بم اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برامد ہوا۔

دوسری جانب منگھوپیر میں دہشت گردوں کی اطلاع پرپولیس نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

ملزمان سےاسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے۔پولیس کےمطابق دہشت گردوں کاتعلق کالعد م تنظیم سے تھا۔پولیس نے بلدیہ ٹاؤن پیرآباداور اورنگی ٹاؤن میں چھاپہ مار کرکالعدم تنظیم کے تین کارندوں سمیت تیس سے زائد مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ اور بال بم برآمد کرلیے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان احسان اللہ،ولی خان اور دوست محمد نے دوران تفتیش پولیس موبائل پر دستی بم حملوں ،حیدری مارکیٹ میں بال بم حملے سمیت لیبراسکوائر پر پولیس اہلکارکو شہید کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -