تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

شام:داعش نے خواتین، بچوں سمیت400افراد کو ہلاک کردیا، سرکاری ٹی وی

شام : سرکاری ٹی نے دعوی کیا ہے کہ داعش نے خواتین اور بچوں سمیت چار سو کے قریب افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

شام میں داعش کے شدت پسندوں نے تاریخی شہر پالمائرا پر قبضہ کرلیا ہے، جس کے بعد سرکاری ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ شدت پسندوں نے خواتین اور بچوں سمیت چار سو کے قریب افراد کا قتل عام کیا ہے۔

دوسری جانب شامی فوج نے دعوی کیا ہے کہ پالمائرا میں فضائی حملے میں تین سو شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں، شامی فوج کو داعش کے ساتھ النصرہ فرنٹ سے بھی شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

داعش کے حامیوں نے انٹرنیٹ پر ویڈیوز جاری کی ہیں، جن میں جنگجو سرکاری عمارتوں کے ہر کمرے میں جا کر عملہ ڈھونڈنے کے ساتھ ساتھ وہاں آویزاں صدر بشار الاسد اور ان کے والد کی تصاویر اتار کرپھینکتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

رضا کاروں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ شہر کی سڑکوں پر سینکڑوں لاشیں پڑی ہیں۔

Comments

- Advertisement -