تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شام: دمشق میں حکومت مخالف باغیوں کے ٹھکانوں پرحملہ، 12شہری ہلاک

دمشق: حکومت کی حامی فوجی کی جانب سے باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کے نتیجے میں بارہ شہری ہلاک ہوگئے۔

شام کے دارالحکومت دمشق کے بعض نواحی علاقوں میں حکومت مخالف باغیوں کے ٹھکانوں پر حکومت کی حامی فوج کی جانب سے انتہائی شدید حملے سے سارا شہر دھماکوں سے لرز اٹھا، غیر ملکی خبر ایجنسی کیمطابق دمشق کے نواحی علاقوں میں شدید لڑائی کے نتیجے میں بارہ شہری ہلاک ہوگئے۔

ایس او ایچ آر نیوز ایجنسی نے یو این سیکیورٹی کونسل سے اپیل کی ہے کہ حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کے معیار کی خلاف ورزی کے تحت کی جانیوالی کاروائیوں کو روکا جائے جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے پیش کی گئی بین الاقوامی قرارداد میں تمام پارٹیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شہریوں کیخلاف کی جانیوالی تمام کاروائیوں کو بند کریں۔

قرار داد میں کس بھی صورت میں بین الاقوامی انسانی قوانین کے احترام کرنے کے عمل کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -